Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

نظر کی حفاظت


🌕 - [ نظر کی حفاظت ... ]


♦️ عبد الله بن أبى الهذيل رحمه الله سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ سيدنا عبد الله بن مسعود رضي الله عنه ایک مریض کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے تو ان کے ساتھ دیگر لوگ بھی تھے۔ گھر میں ایک خاتون بھی تھی۔ تو ان میں سے ایک آدمی اس عورت کی طرف دیکھنے لگا۔ سيدنا عبد الله بن مسعود رضي الله عنه نے اس سے فرمایا :


         ”لو انفقَأَتْ عينُك كان خيرًا لك.“


"اگر تیری آنکھ پھٹ کر ختم ہو جاتی تو یہ تیرے لئے اس نظر بازی سے زیادہ اچھا ہوتا۔"


📜 - [ الأدب المفرد : ٥٣١، صححه الألباني ]


♦️ مولانا عثمان منیب حفظه الله اس اثر کے تحت فائدہ ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں : 

 

"کسی کے گھر جانے کے آداب یہ ہیں کہ نظر نیچی رکھیں جائے تاکہ گناہ میں واقع ہونے سے بچا جائے، خصوصاً اگر گھر ایسا ہو جہاں خاتون خانہ بھی سامنے ہو تو نظروں کو بچا کر رکھنا چاہیے۔ نیز علماء کو چاہیے کہ وہ لوگوں کی غلطی دیکھ کر ان کی اصلاح کرتے رہیں۔"


📜 - [ فضل الله الصمد مترجم : صـ٤٧٩ ]

Post a Comment

0 Comments