Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

روزانہ ان اذکار


🏵 روزانہ ان اذکار کو  ایک بار لازمی پڑھ کے  اس عظیم اجر و ثواب کو ہاتھ سے ہرگِز نہ جانے دیں 👇👇👇


عمل بہت کم لیکن اجر بہت زیادہ❗

➖➖➖➖➖➖
💯 بار  " سُبْحَانَ اللّٰہ "
💯 بار " اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ"
💯 بار " اَللّٰہُ  اَکْبَرُ "
💯 بار" لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ" 

 پڑھنے کا اجر و ثواب صحیح احادیث نبویہ کی روشنی میں::  👇

1⃣ ہر کلمہ ہر بار جب بھی پڑھا جائے گا تو  ہر بار وہ صدقہ کے طور پر نامہ اعمال میں لکھ دیا جائیگا.
(صحیح مسلم: رقم الحدیث 1006)

2⃣. ایک ہزار نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں یا ایک ہزار گناہ معاف کر دئے جاتے ہیں.
(صحیح مسلم: رقم الحدیث 2698 )

3⃣. حضرت اسماعیل علیہ السلام کی نسل کے 💯 غلام آزاد کروانے کا ثواب ملتا ہے.
(سنن ابن ماجہ:رقم الحدیث 3810 , السلسلة الصحیحہ للالبانی : رقم الحدیث 1316) 

4⃣. 💯 بار میزان(جو کہ زمین و آسمان سے بڑا ہے) نیکیوں سے بھر جاتا ہے.
(صحیح مسلم: رقم الحدیث 223)

5⃣. 💯 تیار گھوڑے اللہ کے رستے میں وقف کرنے کا ثواب ملتا ہے.
(سنن ابن ماجہ: رقم الحدیث 3810، السلسلة الصحیحہ للالبانی: رقم الحدیث 1316)

6⃣. 💯 اونٹ اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا ثواب ملتا ہے.
(سنن ابن ماجہ:رقم الحدیث 3810 ، السلسلة الصحیحہ للالبانی: رقم الحدیث 1316)

7⃣. زمین و آسمان کے درمیان موجود خلا نیکیوں سے بھر جاتا ہے.
(سنن ابن ماجہ:رقم الحدیث 3810 ، السلسلة الصحیحہ للالبانی: رقم الحدیث 1316)

8⃣ یہ کلمات جہنم سے ڈھال ہیں اور قیامت کے دن نجات دہندہ بن کے آئیں گے.
(سنن کبری: رقم الحدیث  10618 ، صحیح الجامع الصغیر للالبانی: رقم الحدیث 3214)

9⃣ یہ کلمات عرش کے گرد گھوم کر اپنے پڑھنے والے کو یاد کرتے ہیں.
(سنن ابن ماجہ: رقم الحدیث 3854، صحیح الترغیب والترھیب للالبانی: رقم الحدیث 1568)

🔟 یہ کلمات جنت کے پودے ہیں. اور یہ کلمات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ محبوب تھے.
(سنن ترمذی: 3693 ، صحیح مسلم : 2695)

1⃣1⃣ـ  اور یہ کلمات کثرت سے پڑھنے سے تہجد میں کاہلی ، فی سبیل اللہ خرچ کرنے میں بخل اور جہاد فی سبیل اللہ میں بزدلی جیسی بیماریاں دور ہوتی ہیں.
(مسند احمد: رقم الحدیث 3490, صحیح الترغیب والترھیب للالبانی: رقم الحدیث 1571)

🌟🌿❤
🌹 اللہ تو بہانے بہانے سے اجر دیتا ہے. سستی کاہلی کو چھوڑ کر دن میں ایک بار ان اذکار کو لازمی کریں! آسانی اور یاددہانی کے لئے ہر نماز کے بعد کسی ایک ذکر کو سو بار پورا کر لیا کریں، یا دورانِ سفر یہ اذکار کیا کریں..
دوسروں کو بھی اسکی ترغیب دلائیں. کیونکہ شریعت عمل کرنے والے کیساتھ ساتھ اس عمل پر ترغیب دلانے والے کو بھی برابر اجر دیتی ہے!!
​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​══════════════𖣔
💐

Post a Comment

0 Comments