Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

نبی کریم صلى الله عليه وسلم کی تواضع اور سخاوت کا بیان


♥️ - |[ نبی کریم صلى الله عليه وسلم کی تواضع اور سخاوت کا بیان ... ]|

📋 - سيدنا عبد الله بن أبو بکر رضي الله عنهما سے مروی ہے وہ ایک عربی شخص سے بیان کرتے ہیں، اس نے کہا : 
حنین والے دن میں رسول الله صلی الله علیه وسلم سے ٹکرایا اور میرے پاؤں میں بھاری جوتی تھی۔ 
میں نے رسول الله صلی الله علیه وسلم کے پاؤں کو روندا اور آپ کے ہاتھ میں کوڑا تھا جو 
آپ نے مجھے ہلکا سا لگایا اور کہا : 
”بِسْمِ اللهِ، أَوْ جَعْتَنِى۔“
 "بسم اللہ تم نے مجھے تکلیف پہنچائی ہے۔"

📋 - اس عرب نے کہا :
 میں نے رات اپنے نفس کو ملامت کرتے ہوئے گزاری اور میں یہی کہہ رہا تھا کہ
 میں نے رسول الله صلی الله علیه وسلم کو تکلیف دی ہے اور میں نے ایسی رات گزاری جو الله ہی بہتر جانتا ہے۔
 جب ہم نے صبح کی تو ایک آدمی کہہ رہا تھا فلاں شخص کہاں ہے؟ 
میں نے کہا : الله کی قسم! یہ وہی ہے جو مجھ سے کل ہوا تھا۔ میں ڈرتا ہوا جارہا تھا کہ 
رسول الله صلی الله علیه وسلم نے مجھے کہا : 

 ❍ ”إِنَّكَ وَطِئْتَ بِنَعْلِكَ عَلَى رِجْلِى بِالأَمْسِ فَأَوْجَعْتَنِى، فَنَفَحْتُكَ بِالسَّوْطِ، فَهَذِهِ ثَمَانُونَ نَعْجَةً فَخُذْهَا بِهَا.“

 ❍ "تو نے کل اپنے جوتے کے ساتھ میرے پاؤں کو روندا ہے اور مجھے تکلیف دی ہے اور میں نے کوڑے کے ساتھ تجھے چُوکا دیا تھا یہ اَسی ٨٠ گائیں ہیں، اس کوڑا لگانے کے بدلے لے لو۔"

📋 - |[ سنن الدارمي : ٧٣، صححه الألباني في سلسلة الأحاديث الصحيحة : ٣٠٤٣ ]|

Post a Comment

0 Comments