Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

منبـر پر نماز پڑھنـے کا بیـان

  📚حـــــــدیثِ رســـولﷺ🌴

✒️منبـر پر نماز پڑھنـے کا بیـان
 
🎗️ابو حازم بن دینار کہتے ہیں کچھ لوگ سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے وہ لوگ منبر کی لکڑی کے بارے میں بحث کر رہے تھے کہ 
وہ کس چیز کی تھی؟
 ان لوگوں نے سہیل رضی اللہ عنہ اس بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا: 
اللہ کی قسم میں خوب جانتا ہوں کہ یہ منبر کس لکڑی کا تھا، میں نے اسے پہلے ہی دن دیکھا تھا جس دن وہ رکھا گیا، اور 
جس دن رسول صلی اللہ علیہ وسلم پہلے پہل اس پر بیٹھے  ( ہوا یوں تھا )  کہ 
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فلاں عورت  ( سہل رضی اللہ عنہ نے اس کا نام لیا تھا )  کو کہلوا بھیجا کہ آپ اپنے غلام سے جو بڑھئی ہے کہیں کہ وہ میرے لیے کچھ لکڑیوں کو اس طرح بنا دے کہ جب میں لوگوں کو وعظ و نصیحت کروں تو اس پر بیٹھ سکوں،
 تو اس عورت نے غلام سے منبر بنانے کے لیے کہہ دیا، چنانچہ غلام نے جنگل کے جھاؤ سے اسے تیار کیا، پھر اسے اس عورت کے پاس لے کر آیا 
تو اس نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیج دیا گیا،
 آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر اسے یہاں رکھا گیا، پھر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ
 آپ اس پر چڑھے، اور اس پر نماز پڑھی، آپ نے اللہ اکبر کہا، آپ اسی پر تھے، 
پھر آپ نے رکوع کیا، اور آپ اسی پر تھے، پھر آپ الٹے پاؤں اترے اور منبر کے پایوں کے پاس سجدہ کیا،
 پھر آپ نے دوبارہ اسی طرح کیا، تو جب آپ فارغ ہو گئے، تو لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا:  لوگو! میں نے یہ کام صرف اس لیے کیا ہے تاکہ تم لوگ میری پیروی کر سکو، اور  ( مجھ سے )  میری نماز سیکھ سکو ۔ 

📚 #سنن_نسائی: 740(صحیح)
🔍 #نمازکابیان 

Post a Comment

0 Comments