Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

حـــــــدیثِ رســـولﷺ

     📚حـــــــدیثِ رســـولﷺ🌴

✒️ربِ رحیـم کی بے مثال محبت اور مومنین کا اپنے مومن بھائیوں کی سفارش کرنا

🌺 ابو سعید خدری ‌رضی الله عنہ سے مروی ہے انہوں نے كہا كہ 
❤️رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: 

🔥جب مومن لوگ آگ سے خلاصی پالیں  گے، اور بے خوف ہو جائیں گے، تو ( اس ذات كی قسم جس كے ہاتھ میں میری جان ہے) تم میں سے كوئی شخص دنیا میں اپنے ساتھی سے اتنا سخت جھگڑا نہیں كرتا جتنا شدید جھگڑا مومنین اپنے رب سے اپنے ان بھائیوں كے بارے میں كریں گے جو آگ میں ڈال دیئے گئے ہونگے ۔ كہیں گے اے ہمارے رب   ہمارے بھائی ہمارے ساتھ نماز پڑھا كرتے تھے، روزہ ركھا كرتے تھے، حج كیا كرتے تھے( اور ہمارے ساتھ جہاد كیا كرتے تھے) پھر بھی آپ نے انہیں آگ میں ڈال دیا۔

🌼 الله تعالیٰ فرمائیں گے: 
جاؤ، ان میں سے جن كو پہچانتے ہو آگ سے نكال لو۔ 

✨جنتی ان كے پاس آئیں گے ، وہ انہیں ان كے چہروں سے پہچانیں گے۔ آگ ان كے چہروں كو نہیں جلائے گی۔ ان میں  ایسے بھی ہونگے جنہیں آگ نصف پنڈلیوں تك جلائے گی، ان میں ایسے بھی ہونگے جنہیں ٹخنوں تک جلائے گی( جنتی) ان میں سے (بے شمار) لوگوں كو نكال لیں گے وہ كہیں گے: اے ہمارے رب جن كے بارے میں آپ نے ہمیں حكم دیا ہم نے انہیں نكال لیا۔ پھر( وہ دوبارہ آئیں گے، اور بات چیت كریں گے) 

🌼 الله تعالیٰ فرمائیں گے: 
جس كے دل میں ایک دینار جتنا بھی ایمان ہے اسے آگ سے نكال لو۔
 
✨(جنتی بے شمار لوگوں كو نكالیں گے) ۔پھر(وہ كہیں گے: اے ہمارے رب جن كے بارے میں تو نے ہمیں حكم دیا ہم نے ان میں سے آگ میں ایک بھی نہیں چھوڑا۔ 

🌼 پھر الله تعالیٰ فرمائیں گے: 
(لوٹ جاؤ)جس شخص كے دل میں نصف دینار كے وزن كے برابر ایمان ہو( اسے بھی آگ سے نكال لو

✨جنتی اس میں سے بے شمار لوگوں كو نكالیں گے، جنتی كہیں گے: اے ہمارے رب جن كے بارے میں آپ نے ہمیں حكم دیا ہم نے ایک بھی نہیں چھوڑا ۔) 

🌼حتیٰ كہ الله تعالیٰ فرمائیں گے: 
جس كے دل میں ذرہ برابر ایمان ہے اسے بھی نكال لو
 
✨(جنتی بے شمار لوگوں كو نكال لیں گے۔) ابو سعید نے كہا: جو شخص اس حدیث كی تصدیق نہ كرے وہ یہ آیت پڑھ لے:"یقینا الله تعالیٰ ذرّہ برابر بھی ظلم نہیں كرتے ، اور اگر نیكی ہو تو اسے کئی گناہ بڑھا دیں گے، اور اپنے پاس سے اجر عظیم عنایت كرتے ہیں"﴿النساء:۴۰﴾جنتی لوگ كہیں گے: اے ہمارے رب جن كے بارے میں آپ نے ہمیں حكم دیا ہم نے ان  سب كو نكال لیا، اب آگ میں كوئی بھی شخص ایسا نہیں جس میں كوئی بھلائی ہو۔ 

🌼 پھر الله تعالیٰ فرمائیں گے: 
فرشتوں نے سفارش كی، انبیاء نے سفارش كی، مومنین نے سفارش كی، اب ارحم الراحمین باقی رہ گیا۔ 
    
👈الله تعالى آگ میں سے ایک مٹھی، یا دو مٹھی ایسے لوگوں كی بھر كر نكالیں گے، جنہوں نے كبھی كوئی نیكی نہیں كی ہوگی، جو جل كر كوئلہ ہو چكے ہونگے۔ انہیں اس پانی تک لایا جائے گا جسے( آب حیات) كہا جاتا ہے۔ ان پر پانی ڈالا جائے گا وہ اس طرح اُگ آئیں گے جس طرح دانہ سیلاب كے كچرے میں پھوٹ آتا ہے۔(جیسےکہ تم نے چٹان كے اطراف میں دیكھا ہوگا، اور درختوں كے اطراف میں، ان میں سے جو سورج كی طرف ہوتا ہے، وہ سر سبز ہوجاتا ہے، اور جو سائے كی طرف ہوتاہے وہ سفید رہ جاتاہے)۔ ان كے جسم موتی كی طرح ہوجائیں گے ، اور ان كی گردنوں پر مہر لگی ہوگی( اور ایک روایت میں ہے، مہریں لگی ہونگی) یہ الله كے آزاد كردہ ہیں۔ ان سے كہا جائے گا: جنت میں داخل ہو جاؤ، جس چیز كی تمنا كرو گے ، اور جو چیز دیكھو گے وہ تمہارے لئے ہے۔ (اہل جنت كہیں گے: یہ رحمن كے آزاد كردہ ہیں، اس نے کسی عمل اور نیکی کے بغیر انہیں جنت میں داخل كیا ہے)، وہ كہیں گے: اے ہمارے رب تو نے ہمیں وہ دے دیا جو دنیا والوں میں سے كسی كو نہیں دیا۔

🌼الله تعالیٰ فرمائیں گے: 
میرے پاس تمہارے لئے اس سے بھی عمدہ چیز ہے۔
 وہ كہیں گے: اے ہمارے رب اس سے عمدہ كیا چیز ہو سکتی ہے؟ الله تعالیٰ فرمائیں گے: 

♥️ میں تم سے راضی ہو گیا، اب میں كبھی بھی تم سے ناراض نہیــــــں ہونگا۔

🤲🏻اللھـــم انا نسئلک حبک و حب من یحبک و حب عمل یقربنا الیٰ حبک آمیـن ـ

📚 #السلسلة_الصحیحة :506
🔎 #جنتجہنمکا_بیان

Post a Comment

0 Comments