Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

معــراج کا بیـان

 📚حـــــــدیثِ رســـولﷺ🌴

✒ معــراج کا بیـان✨

🍂 سیــدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں 
❤️رسول اللہﷺ نے فرمایا :

💫 ’’ معراج کی رات میری موسی علیہ السلام سے ملاقات ہوئی ۔‘‘ آپ نے ان کا وصف بیان کیا کہ ’’ وہ ایک دبلے پتلے سیدھے بالوں والے آدمی ہیں ، گویا وہ شنوہ قبیلے کے آدمی ہیں ، میں نے عیسیٰ ؑ سے ملاقات کی ، ان کا قد درمیانہ اور رنگ سرخ تھا ، گویا وہ غسل خانے سے نکلے ہیں ، میں نے ابراہیم علیہ السلام سے ملاقات کی ، ان کی اولاد میں سے میں ان کے زیادہ مشابہ ہوں ۔‘‘ فرمایا :’’ میرے پاس دو برتن لائے گئے ، ان میں سے ایک میں دودھ اور دوسرے میں شراب تھی ، مجھے کہا گیا : دونوں میں سے جو چاہو پسند کر لو ، میں نے دودھ لیا اور اسے پی لیا ، مجھے کہا گیا ، آپ کو فطرت کی رہنمائی کی گئی ، اگر آپ شراب لیتے تو آپ کی امت گمراہ ہو جاتی ۔‘‘

📚 #مشکاة_المصابیح:5716(صحیح)
🔍 #انبیاءکرامکابیان

Post a Comment

0 Comments