Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

اعمال کی تلقین


        📚حـــــــدیثِ رســـولﷺ🌴
✒️ 6 اعمال کی تلقین
💕 عیاض بن غطیف سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: 
ہم سیدنا ابو عبیدہ بن جراح ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس ان کی عیادت کے لیے گئے، وہ بیمار تھے اور ان کی بیوی تُحیفہ ان کے سر کے پاس بیٹھی ہوئی تھی، میں نے پوچھا:
 سیدنا ابو عبیدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی رات کیسے گزری ہے؟
 اس خاتون نے کہا: اللہ کی قسم! انھوں نے اجر و ثواب کے ساتھ رات گزاری ہے، 
لیکن اُدھر سے سیدنا ابو عبیدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے خود کہا: میں نے اجر کے ساتھ نہیں گزاری، جبکہ وہ دیوار کی طرف رخ کیے ہوئے تھے، پھر وہ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور کہا:
 جو بات میں نے کہی ہے، تم لوگ اس کے بارے میں سوال کیوں نہیں کرتے؟ 
انھوں نے کہا: تم نے کوئی قابل تعجب بات ہی نہیں کی کہ ہم اس کے بارے میں سوال کریں، 
پھر انھوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: 
❒🌸 جس نے زائد چیز اللہ کی پناہ میں خرچ کی، اس کو سات سو گنا ثواب ملے گا- 
❒🌸 اور جس نے اپنی ذات اور اپنے اہل و عیال پر خرچ کیا-
❒🌸 یا کسی مریض کی تیمار داری کی- 
❒🌸 کوئی تکلیف دہ چیز ہٹا دی تو اس کو اس نیکی کا دس گنا ثواب ملے گا-
❒🌸 اور روزہ ڈھال ہے، لیکن جب تک وہ روزے دار اسے پھاڑ نہ لے-
❒🌸 اور جس کو اللہ تعالیٰ نے اس کے جسم کی آزمائش کے ذریعے آزمایا تو اس تکلیف سے اس کے گناہ معاف ہو جائیں گے۔
🌀وضـاحت:: 
روزہ پھاڑنے سے مراد یہ ہے کہ غیبت و دیگر گناہوں کے ذریعہ اس کو زخمی کردیا جائے جیسے ڈھال میں سوراخ ہوجاتا ہے-
📚 #مسند_احمد :9628(صحیح)
 #رسولﷺکی نصیحتیں
─━•<☆⊰✿❣✿⊱☆>•━─ 

Post a Comment

0 Comments