Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

‏‏‏‏‏مــریض کی عیــادت کرنے والوں کــے لیے فرشتــوں کا نــزول


(17)•• ☜ ‏‏‏‏‏مــریض کی عیــادت کرنے والوں کــے لیے فرشتــوں کا نــزول


🕯وہ سعــادت مند لوگ جو اپنے بیمار بھائی کہ عیــادت کے لیے جانے والے ہیــں ،ان حضــرات کے اس پر خــلوص عمل کو دیکھ کــر الله کریم اپنی مقــرب مخلوق فرشتــوں  کو ان کے لیے نازل ہونے کا حکم دیتے ہیــں اور یہ 

فرشتــے ان خوش بخت حضرات کے ساتھ چل کر بیمار تک پہنچتــے ہیں-


💫سیدنا علی رضی الله عنہ بیان فرماتے ہیں کہ میں نے رسول الله ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا : 


"جب کوئی مسلمان دن کی کسی گھڑی میں اپنے(مسلمان) بھائی کی عیادت کرے تو الله تعالی ستر ہزار فرشتے بھیجتے ہیں جو شام تک اس کے لیے دعا کرتے ہیں اور اگر رات کے کسی وقت عیادت کرے تو وہ فرشتے صبح تک اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں -"


"جو صبح سویرے مریض کی عیادت کی غرض سے  نکلے تو ستر ہزار فرشتے اس کے ساتھ چلتے ہیں اور وہ شام تک اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں اور اسے جنت میں ایک باغ عطاء کیا جاتا ہے اور اگر شام کے وقت اس کی بیمار پرسی کے لیے روانہ ہوتو ستر ہزار فرشتے اس کے ساتھ چلتے ہیں اور وہ صبح تک اس کے لیے دعا ئے مغفرت کرتے رہتے ہیں اور جنت میں اسے ایک باغ عطاء کیا جاتا ہے-"


📒 [ مسند احمد : ١/  ١٢١ - ١١٨]


💫سیدنا ثوبان رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ 

نبیﷺ نے ارشاد فرمایا:


"بے شک مسلمان جب اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کرتا ہے تو واپسی تک وہ جنت کے تازہ پھل چننے میں مصروف رہتا ہے-" کسی نے سوالکیا کہ اے الله کے رسول صلی الله علیہ وسلم ! "خُرفة الجنّةِ"کیا ہے؟ تو آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا"جَنَا هَا"یعنی اس کے تازہ پھل چننا-


💫سیدنا ابو ہریرہ رضی الله عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللهﷺ نے فرمایا: "بے شک الله تعالی روز قیامت فرمائیں گے "اے آدم کے بیٹے ! میں بیمار ہوا تو ،تو نے میری عیادت( مزاج پرسی) نہیں کی- انسان کہے گا "اے میرے ربّ ! میں کیسے آپ کی عیادت کرتا جبکہ آپ تمام جہانوں کے ربّ ہیں ؟" الله تعالی فرمائیں گے "کیا تجھے علم نہیں تھا کہ میرافلاں بندہ بیمار ہوا لیکن تونے اس کی مزاج پرسی نہیں کی ،کیا تجھے علم نہیں تھا کہ اگر تو اس کی بیمار پرسی کرتا تو یقیناً تو مجھے اس کے پاس پاتا (یعنی میری رضا تجھے حاصل ہوتی )؟"


📒[صحیح مسلم، البر الصلة: ٦٩ - ٢٥٦٨]


❗اگر غــور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ مــریض کی بیمار پرسی کا اجــروثواب اور صلہ کس قــدر عظیم ہے ،الله تعالی ہمیں اس عظــمت والے عمل کو اپنانــے کی توفیــق عطاء فرمائیــں -آمین یاربّ العالمین

═════════════𖣔 

Post a Comment

0 Comments