Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

نبی کــریم ﷺ پر درود پڑھنے کے فــضائل نہ پڑھنے کی وعید


ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ🏘️


🎁💖 نبی کــریم ﷺ پر درود پڑھنے کے فــضائل نہ پڑھنے کی وعید


علامہ ابن قیم ؒ نے درود شریف پڑھنے کے ۳۹ فوائد ذکر کئے ہیں ، ان میں سے چند اہم فوائد یہ ہیں :

❶درود شریف پڑھنے سے اللہ تعالیٰ کے حکم پر عمل ہوتا ہے۔

❷ایک مرتبہ درود شریف پڑھنے سے اللہ تعالیٰ کی دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں ۔

❸دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں ۔

❹ دس گناہ معاف کردیے جاتے ہیں ۔

❺دس درجات بلند کردیے جاتے ہیں

❻دعاسے پہلے درود شریف پڑھنے سے دعا کی قبولیت کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

❼ اذان کے بعد کی مسنون دعا سے پہلے درود شریف پڑھا جائے تو قیامت کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب ہوگی۔

❽درود شریف پڑھنے سے مجلس بابرکت ہو جاتی ہے۔

❾جب انسان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف بھیجتا ہے تواللہ تعالیٰ فرشتوں کے سامنے اس کی تعریف کرتا ہے۔

❿درود شریف پڑھنے والے شخص کی عمر اس کے عمل اور رزق میں برکت آتی ہے۔

⓫درود شریف کے ذریعے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت کا اظہار ہوتا ہے۔ 

⓬درود شریف پڑھنے سے دل کو ترو تازگی اور زندگی ملتی ہے۔

⓭درود شریف کــثرت سے پڑھا جائے تو پریشانیوں سے نجـــات ملتی ہے


🌾 ابی بن کعب ؓ بیـان کـرتے ہیں کہ انہوں نے کہا

❤’’اے اللہ کے رســـول ﷺ!


❈ میـں آپ ﷺ پر زیـادہ درود پڑھـتا ہوں ، تو آپ ﷺ کا کیا خــیال ہے کہ میں آپ ﷺ پر کتنـا درود پڑھـوں ؟ آپ ﷺ نے فـرمـــــایا


✦ مَــا شِئْتَ جتنا چـــاہو۔ میں نے کہا : چــــــوتھا حصہ؟ 


✦آپ ﷺ نے فـرمــــــایا: 

مَا شِئْتَ ، فَـإِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ لَّکَ

جتنا چــاہواور اگر اس سـے زیادہ پڑھــو گے تو وہ تمــہارے لئے بہتر ہے۔


❈ میں نے کہا : آدھــا حصـہ ؟ آپ ﷺ نے فـرمــــــایا:

مَا شِئْتَ ، فَإِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ لَّکَ

جتنا چـــــاہو اور اگـر اس سے زیادہ پڑھـو گے تو وہ تمہـــارے لئے بہتـر ہے۔ میـں نے کہا : دو تہــــائی ؟ 


✦ رسول اللہ ﷺ نے فـرمـــــــایا: 

مَا شِئْتَ فَإِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ لَّکَ

جتنا چــــاہـو اور اگر اس سـے زیادہ پڑھــو گے تو وہ تمہــارے لئـے بہتـر ہے۔


❈ میں نے کہا : میں آپ ﷺ پر درود ہی پڑھـتا رہوں تو ؟ 

💝 نبی کریم ﷺ نے فـرمــــــایا:


★ إِذًا تُکْفٰی ہَمَّکَ، وَیُغْفَرُ لَکَ ذَنْبُکَ تب تمھیں 

تمھاری پریشانی سے بچــا لیا جائے گا اور تمھارے گناہ مـــعاف کر دئیے جائیں گـے۔


★ ایک روایت ہے میں ہـے:

إِذَنْ یَکْفِیْکَ اﷲُ ہَمَّ الدُّنْیَا وَالآخِرَۃِ 

تب تمھیں اللہ(تعالیٰ) دنیا وآخـــــــرت کی پریشانیوں سے بچـا لے گا۔


📚 ترمـذی:۲۴۵۷،وصحیحہ الالبانی

 

⓮روزِ قیامت نبی  ﷺ کے سب سے زیادہ قــــــریب وہی ہو گا جو سب سـے زیادہ نبی کریم ﷺ پر درود شریف بھیجتا تھا۔


▪ ابن مسعودؓ سے روایت ہے کہ 

🌹رســـول اکرم ﷺ نے فـرمــــــایا:


⊙ أَوْلَی النَّـاسِ بِیْ یَـوْمَ الْـقِیَامَـۃِ أَکْثَـرُہُمْ عَلَیَّ صَــــلاَۃً


★ قیامت کے دن لوگــوں میـں سے سب سے زیادہ میـرے قـــریب وہ ہو گا جو سب سے زیادہ مجـھ پر درود بھیــجے گا۔


📚 رواہ الترمذی وابن حبان وابو یعلی وغیرہ🌹🌹🌹🌹🌹


💥 درود نہ پڑھنے پر وعیـد 🔥


💡 جـب نبی کـــریم ﷺ کا ذکر کیا جـــــائے تو ذکـرکرنے اور سننے والے دونوں کو آپﷺ پر درود بھیــجنا چـــاہیے۔



❈نبی کـــــریـم ﷺ کا ارشـــاد ہے 


⊙ رَغِـــمَ أَنْفُ رَجُلٍ ذُکِرْتُ عِنْدَہُ فَلَمْ یُصَلِّ عَلَیَّ


✦ ’’اس آدمی کی ناک خـــاک میـں ملے جس کے پاس میـــرا ذکر کـیا گیا اور اس نے مـــجھ پر درود نہ بھیـجا۔‘

 📚 ترمـذی:۳۵۴۵۔وصحیحہ الالبانی


❈نیز رسول اللہﷺ ارشاد فـرمـــــــایا


⊙ اَلْبَــخِیْلُ الَّذِیْ مَنْ ذُکِرْتُ عِنْدَہُ فَلَمْ یُصَلِّ عَلَیَّ


✦ بـــخیل وہ ہے جس کے پاس میـرا ذکر کیا جــائے اور وہ مـجھ پـر درود نہ بھیــجے۔


📚 ترمـــذی:۳۵۴۶۔وصحیحہ البانی

 

 ابـن عباسؓ عنہ سے روایت ہے کہ 

🌹نبـی ﷺ نے ارشـاد فــــــرمـایا 


⊙ مَـــنْ نَسِیَ الصَّـــلاَۃَ عَلَیَّ خَطِیَٔ طَـرِیْقَ الْجَنَّۃِ


💥 جــــــو شخص مجـھ پر درود بھیجنا بھــول جائے وہ جنت کے راستے سـے ہٹ گـیا۔


📚 صحیح الجامع للألبانی : ۶۵۶۸


🤲🏻آخر میں اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ 

وہ ہم سب کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام حقوق ادا کرنے ، 

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنے اور 

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت کرنے کی توفیق دے ۔ 

اور روزِ قیامت ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت اور آپ کے ہاتھوں حوضِ کوثر کا پانی نصیب کرے ۔ آمین

 یا رب العلمین

═════════════𖣔

 💐 

Post a Comment

0 Comments