Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

توبــہ کے متلاشــی پر فرشتوں کا نــزول


📒 ا؏ــمــال ایسے کہ فـرشتـے نازل ہوں


•┈┈•••○○❁🌟❁○○•••┈┈•


(19)•• ☜توبــہ کے متلاشــی پر فرشتوں کا نــزول


❣تـوبــہ کرنے والا شخص الله کریم کو 

بے حــد پسند ہے اور تائب شخص کو دیکھ کر

 اللہ تعالیٰ خــوش ہوتا ہے٬ ایسے شخص کی 

سابقہ برائیــاں بھی نیکیوں میں تبدیل کر دی جاتی ہیں۔توبہ کــرنے والوں میں سے ایک خوش بخــت شخص کا تذکــرہ کیا جارہا ہے جس نــے تین چار یا پندرہ بیس آدمیــوں کو قتل نہیں کیا تھا بلکہ یہ شخص ایک ســو انسانوں کا قــاتل تھا _ تو الله رب العزت نے اس کے دل میں اپنا ڈر ڈال دیــا اور یہ شخص توبــہ کے لیے تیار ہو گیا _ توبہ کا یہ متلاشی شخص گھر سے نکلا تو اس پر موت وارد ہو گئ تو اس سعادت مند کے لیے فرشتے اتر آئے _ اس خوش نصیب کا تذکرہ صحیحین میں موجود ہے


💫سیدنا ابو سعید خدری رضی اللّٰہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ 


❤️نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا :


"تم سے پہلے زمانے میں ایک آدمی تھا جس نے ننانوے(٩٩) قتل کیے تھے٬ اس نے روۓ زمین کے سب سے بڑے عالم کے بارے میں دریافت کیا تو اسے ایک راہب کا پتا بتایا گیا_ وہ راہب کے پاس حاضر ہوا اور کہا : میں نے ننانوے قتل کیے ہیں٬ کیا میری توبہ قبول ہو سکتی ہے؟" راہب نے کہا : " نہیں!" اس پر اس نے راہب کو بھی قتل کر کے سو کا عدد پورا کر دیا، اس نے پھر زمین کے سب سے بڑے عالم کے میں دریافت کیا تو اسے ایک عالم دین کا پتا بتایا گیا _اس نے عالم دین سے کہا :"  میں نے ایک سو آدمی قتل کیے ہیں٬ کیا میری توبہ قبول ہونے کی کوئی صورت ہے؟"  عالم دین نے کہا :" ہاں ! بھلا توبہ کے اور اس کے درمیان کوئی حائل ہو سکتا ہے؟  فلاں علاقے میں چلے جاؤ٬ وہاں کچھ لوگ اللّٰہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں٬ تم بھی ان کے ساتھ مل کر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور اپنی اس زمین کی طرف واپس مت آنا٬ یہ برائی کی زمین ہے "وہ آدمی وہاں سے چل پڑا٬ جب ٹھیک راستے کے درمیان میں پہنچا تو اس کی موت کا وقت آگیا٬ اس کے بارے میں رحمت کے فرشتے اور عذاب کے فرشتے میں آپس میں جھگڑ پڑے، رحمت کے فرشتوں نے کہا :  یہ اللّٰه تعالیٰ کی طرف سچے دل سے توبہ کر کے آ رہا تھا" عذاب کے فرشتوں نے کہا :" اس نے قطعاً کوئی نیک کام نہیں کیا" اب ایک فرشتہ آدمی کی صورت میں ان کے پاس آیا٬ فرشتوں نے اس (آدمی نما فرشتے ) کو اپنا فیصل بنا لیا ( اس فیصلہ دینے والے ) فرشتے نے کہا : "دونوں مقامات کے درمیان کا فاصلہ ناپ لو اور جس مقام سے وہ قریب ہے اس میں اس کا شمار کر لوفرشتوں نے پورے فاصلے کو ناپا٬ تو جس علاقے کی طرف اس کا رخ تھا وہ قریب تر نکلا لہذا رحمت کے فرشتوں نے اس کی روح قبض کی"


💫 ایک دوسری روایت میں ہے : "وہ آدمی نیک لوگوں کی بستی کے صرف ایک بالشت زیادہ قریب تھا چنانچہ اسے نیک لوگوں میں شمار کیا گیا-"

📒 [صحیح مسلم- التوبة: ٢٧٦٦ ]


💫 "اللّٰہ تعالیٰ نے برے علاقے کی زمین کو حکم دیا کہ دور ہو جا ( لمبی ہو جا ) اور نیک علاقے کی زمین کو حکم دیا کہ تو قریب تر ہو جا اور (فرشتوں کو ) حکم دیا کہ ان دونوں علاقوں کا رقبہ ناپ لو_ چنانچہ(یہ شخص) اس نیک علاقے کی طرف ایک بالشت قریب پایا گیا تو اس کی بخشش ہوگئ-"

📒 [صحیح البخاری- احادیث الانبیاء: ٣٤٧٠]

         

➰ کون ہے جــو بندے اور توبــہ کے درمیان حــائل ہو سکتا ہے _ اللہ تعالیٰ ہمــیں توبہ کے سچے طلب گار بنـاۓ تاکہ فرشتــوں کی معاونت حاصل ہــو سکے اور ان کے نزول کی سعــادت کو ہم پا سکیں_توبہ کــرنے والے شخص کے لیے 

رســول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فــرمایا : 

      

💫 "گناہ سے توبہ کرنے والا ایسے ہے گویا اس کے ذمہ کوئی گناہ ہی نہیں"

📒 [ ابنِ ماجہ - الزھد ٤٢٥٠ ]


💯 توبہ سے متعلق اگر فرمان رحمـٰن پڑھ لیا جائے تو وہ اس حدیث سے بڑھ کر ہے کہ گناہ بھی نیکیوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں الله تعالیٰ نے فرمایا: 


📖 اِلَّا مَنۡ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًاصَالِحًـا فَاُولٰٓٮِٕكَ يُبَدِّلُ اللّٰهُ سَيِّاٰتِهِمۡ حَسَنٰتٍ‌ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُوۡرًا رَّحِيۡمًا(سورۃ الفرقان: ٧٠)


"سوائے ان لوگوں کے جو توبہ کریں اور ایمان لائیں اور نیک کام کریں - ایسے لوگوں کے گناہوں کو اللہ تعالیٰ نیکیوں سے بدل دیتا ہے - اللہ بخشنے والا مہربانی کرنے والا ہے _"

═════════════𖣔

 💐 

Post a Comment

0 Comments