Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

عیــــــد كی سنتیــــــں اور آداب


 🌹عیــــــد  كی سنتیــــــں اور آداب🌹 

  تكبيــــــرات عيــــــد:
عيد الاضحى میں دو طرح كی تكبیرات ہیں:

📌الف: مطلق(یعنی عام)،
جو ذی الحجہ كا چاند دیكھنے سے لے كر 13 ذی الحجہ كی عصر كی نماز تك جاری رہتی ہیں۔ 
👈🏻مطلق كا مطلب یہ ہے كہ ان كا كوئی وقت مقرر نہیں ہے، بلكہ ہر وقت اور ہر جگہ ان كا اہتمام كرنا چاہئے۔

📌ب: مقید،(محدود)
 یہ یوم عرفہ (9 ذی الحجۃ كی فجر سے 13 ذی الحجۃ كی عصر تك ہیں): 
👈🏻مقید كا مطلب یہ ہے كہ فرض نمازوں كے بعد خصوصی طور پر ان كا اہتمام كیا جاتا ہے۔

📎 اسی طرح عید گاہ جاتے اور عید گاہ سے آتے وقت بھی ان تكبیرات كا اہتمام كرنا چاہئے۔

📍عید كی تكبیرات كی یہ مختلف كیفیات قرآن وحدیث اور عمل صحابہ سے ثابت ہیں، جن كی تفصیل كی یہاں گنجائش نہیں ہے۔

📢تكبیر كے مسنون الفاظ یہ ہیں: 
🌈 اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، وَلِلَّهِ الْحَمْدُ

 غسل كرنا، اچھے كپڑے پہننا اور خوشبو لگانا وغیرہ۔ 
ان چیزوں كے مستحب ہونے میں علماء كے درمیان كوئی اختلاف نہیں۔
3⃣  بريده (رضي الله عنہ) سے روایت ہے کہ 
🌸"رسول اللہ (ﷺ) عید الفطر کے دن كچھ كھا كر ہی عید گاہ كی طرف جاتے، جبكہ عید الاضحی كے دن عید كی نماز كے بعد ہی كچھ كھاتے تھے" ۔۔ (ترمذی:542، ابن ماجۃ: 1756) بعض علماء نے اس كی حكمت یہ بیان كی ہے كہ قربانی كا گوشت ہی سب سے پہلے منہ میں جائے۔
  حضرت ابن عمر (رضي الله عنہ) سے روایت ہے انہوں نے فرمایا : 
❤️رسول اللہ (ﷺ) نماز عید کے لئے پیدل تشریف لے جاتے تھے اور پیدل واپس آتے تھے۔ (ابن ماجہ:1294)
  نبی کریم (ﷺ) عید کے دن ایک راستہ سے جاتے پھر دوسرا راستہ بدل کر آتے۔ (بخاري:986)
 صحابۂ كرام جب عید كے دن آپس میں ملتے تو یوں كہتے: 
" تَقَبَّلَ اللهُ مِنَّا وَمِنْكَ"
 (اللہ تعالی ہمارے اور آپ كے نیک اعمال قبول فرمائے) (" كتاب صلاة العيدين " للمحاملي (2/ 129 / 2) , بحوالہ: تمام المنة :ص355)
  ابن عباس (رضي الله عنهما) روایت کرتے ہیں کہ 
🌹نبی (ﷺ) نے عیدالفطر کے دن دو رکعت نماز پڑھی، نہ تو اس سے پہلے نہ اس کے بعد نماز پڑھی (بخاري:964) (يہی حكم عید الاضحی كا بھی ہے۔)
لہذا عید گاہ میں كوئی نفل نماز نہیں ہے، البتہ گھر جاكر دو ركعت پڑھنے كا ذكر سنن ابن ماجہ (1293) میں آیا ہے۔

💐اللہ تعالٰی ہم کو صحیح سمجھ کے ساتھ عمل کرنے کی توفیق دے آمین. 

🌹 عيــــــد الاضحــــــیٰ 1441ھـ🌹

Post a Comment

0 Comments