Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

عید الاضحیٰ کے آداب


🕋•···• عید الاضحیٰ کے آداب •···•🕋

🚿 عید کے دن غســل کر کے حسبِ توفیق اچھا لباس پہنیں •
(بخاری و مسلم )

🌹 عید کو خیر و برکت اور مغفرت کا دن سمجھیـں اور عید گاہ جاکر ہی اس کی خیروبرکت کے اُمیدوار رہیـں •
(بخاری)

🚫 عید کے دن صوم رکھنا منع ہے۔
(بخاری  و مسلم )

👈🏻 بغیر کچھ کھائے عید گاہ جائیـں، عید کے دن کھانے کا آغاز قربانی کے گوشت سے کریں •
(بخاری، مسند احمد، ترمذی،ابن ماجہ)

عید گاہ جاتے ہوئےتکبیر مسنون کے الفاظ پڑھیں: 👇🏻

🕋 "اَللَّہُ اَکْبَرْاَللَّہ اَکْبَرْ لا اِلٰہَ اِلَّا اللہ وَاللہ ُاَکْبَرْاَللہُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدِ"
(مشکوٰۃ ، ابن ابی شیبہ)

🌹 عید کے دن خوشی و مسرت کا اظہار کریں ۔
(بخاری)

⚔️ عید کے دن جنگی کھیلوں کا مظاہرہ کیا جائے۔
(بخاری و مسلم )
 
★ صلوٰۃ العید (آبادی سے باہر) عیدگاہ میں ادا کرنی چاہیے کسی عذر بارش وغیرہ کی وجہ سے مسجد میں ادا کی جا سکتی ہے
(بخاری، بیہقی) 

★ خواتین اور بچیاں بھی عید گاہ میں نمازِ عید ادا کریں اور مسلمانوں کی دٌعاؤں شریکــــــ ہوں حائضہ خواتین بھی شریکــــــ ہوں بس وہ نماز سے دور رہیــں
۔(بخاری و مسلم )

🌄 صلوٰۃ العید طلوع ِآفتاب کے بعد ادا کی جائے ۔
(ابوداؤد)

★ عید گاہ میں صلوٰۃ العید کے علاوہ نہ پہلے کوئی نفل وغیرہ پڑھیــں جائیـں اور نہ بعد میں۔
(بخاری و مسلم )

★ صلوٰۃ العید کے لیے کوئی اذان اور اقامت نہیـــں ۔
(بخاری و مسلم ،ابوداؤد)

★ صلوٰۃ العید دو رکعات ہے پہلی رکعت میں سات زائد تکبیرات اور دوسری میں پانچ زائد تکبیرات ہیں اور ہر تکبیر پر رفع الیدین کرنا ہے (ہاتھ اُٹھانے ہیں)
(مسلم، ابوداؤد، مسند احمد) 

★ صلوٰۃ العید کے بعد امام مقتدیوں کےسامنے کھڑا ہو کر خطبہ عید دے اور مقتدی خوموشی سے اپنی جگہوں پر بیٹھ کر سنیں ۔
(بخاری و مسلم )

🛤️ عید گاہ سے راستہ بدل کر آئیں
(بخاری)

🌹 عید کے روز ایکــــــ دوســـرے سے ملاقات کرتے وقت یہ الفاظ کہیــں :
♥️ "تَقَبَّلَ اللّٰہُ مِنَّا وَ مِنْک"
(فتح الباری: 446/2)

Post a Comment

0 Comments