Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

الله سبحانه وتعالى کا قُرب پانے کے لیے ایک انمول خزانہ ❪كتـاب الأذكــار❫

 


🎋 الله سبحانه وتعالى کا قُرب پانے کے لیے ایک انمول خزانہ ❪كتـاب الأذكــار❫


📌 قال الله سبحانه وتعالى في كتابه العزيز: يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اذۡكُرُوۡا اللّٰهَ ذِكۡرًا كَثِيۡرًا.


⇦ اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ تعالیٰ کو یاد کرو، کثرت سے یاد کرنا۔ ❪الأحزاب:٤١❫


❐ وَلَذِكۡـرُ اللّٰهِ اَكۡبَرُ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ مَا تَصۡنَعُوۡنَ.


⇦ اور واقعی ﷲ کا ذکر سب سے بڑا ہے، اور ﷲ ان (کاموں) کو جانتا ہے جو تم کرتے ہو۔ ❪العنكبوت:٤٥❫


📌 سيدنا ابو الدرداء رضـي الله عنه کہتے ہیں کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا :


⇦ ”کیا میں تمہارے سب سے بہتـر اور تمہارے رب کے نزدیک سب سے پاکیزہ اور سـب سے بلند درجے والے عمل کی تمہیں خبر نہ دوں؟ وہ عمل تمہارے لیے سونا چاندی خرچ کرنـے سے بہتر ہے، وہ عمل تمارے لیے اس سے بھـی بہتر ہے کہ تم (میدان جنـگ میں) اپنے دشمن سے ٹکراؤ، وہ تمہاری گردنیں کاٹے اور تم ان کی (یعنی تمہارے جہاد کرنے سے بھی افضل)“ لوگوں نے کہا: جی ہاں، (ضرور بتائیے) آپ نے فرمایا : ”وہ اللہ تعالیٰ کا ذکر ہے.“


📌 سیدنا معاذ بن جبل رضي الله عنه کہتے ہیں : "اللہ کے ذکر سے بڑھ کر اللہ کے عذاب سے بچانے والی کوئی اور چیز نہیں ہے۔"


⇦ فائدة عظيمة : اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اللہ کا ذکر اللہ کے عذاب سے نجات کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، کیونکہ ذکر : رب العالمین کی توحید، اس کی ثنا، تحمید و تمجید وغیرہ کے کلمات کو دل اور زبان پر جاری رکھنے کا نام ہے۔


📚 جــامــ؏ التـرمــذي : ❪٣٣٧٧❫


─━•<☆⊰✿❣✿⊱☆>•━─

Post a Comment

0 Comments