Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

نمازِ مغرب کو طویل پڑھنے والوں کی دلیل

📚حــــــدیثِ رســـولﷺ🌴

✒ نمازِ مغرب کو طویل پڑھنے والوں کی دلیل

🌸 سیـدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا: 
کیا وجہ ہے کہ تم مغرب میں قصار مفصل پڑھا کرتے ہو؟ 
حالانکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مغرب میں دو لمبی لمبی سورتیں پڑھتے ہوئے دیکھا ہے، مروان کہتے ہیں: 
میں نے ( ان سے ) پوچھا: وہ دو لمبی لمبی سورتیں کون سی ہیں؟
 انہوں نے کہا سورۃ الاعراف اور دوسری سورۃ الانعام ہے۔
 ابن جریج کہتے ہیں: میں نے ابن ابی ملیکہ سے پوچھا: تو انہوں نے مجھ سے خود اپنی طرف سے کہا:
 وہ سورۃ المائدہ اور اعراف ہیں۔ 

✔️وضــاحت:: 
یہ حـدیث جـواز پر دلالت کرتی ہے کہ مغرب کو طویل پڑھا جاسکتا نیـز بہت سی احادیث مغرب کو مختصر پڑھنے پر موجود جن کا ذکر آگے آئے گا-

📚 #سنن_ابوداود:812(صحیح)
🔍 #نمازکابیان 

Post a Comment

0 Comments