Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

نبی محبوبﷺ کی 5 وصیتیں

📚حـــــــدیثِ رســـولﷺ🌴

✒️نبی محبوبﷺ کی 5 وصیتیں

💕 سیــدنا ابو ذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: 
میرے محبوب نبی مکرم ﷺ نے مجھے پانچ امور کی وصیت کی، 

❒•• یہ کہ میں مسکینوں پر رحم کروں اور ان کے ساتھ بیٹھو-

❒•• (دنیا کے معاملے میں) اپنے سے کم تر افراد کی طرف دیکھوں اپنے سے اوپر والے کی طرف نہ دیکھوں- 

❒•• صلہ رحمی کروں، اگرچہ وہ پیٹھ پھیر رہی ہو-

❒•• حق کہوں، اگرچہ وہ کڑوا ہو-

❒•• اور یہ کہ میں " لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہ"ِ کہوں۔

💫 غفرہ کا غلام کہتا ہے: 
میرے علم کے مطابق ہم میں ان پانچ امور میں سے کوئی چیز باقی نہیں رہی، ما سوائے لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ کے۔

👈 وضـاحت :: 
جب لوگوں نے مسکینوں کے قریب نہ بیٹھنے دیا ، دنیا کے معاملات میں اپنے سے اوپر والے افراد کی طرف دیکھا ، صلہ رحمی کو ترک کردیا ، مصلحت و مداہنت میں پڑھ کر حق کا پاس و لحاظ نہ رکھا ، ســــچ کہا غفـرہ کے غلام نے کہ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ کے ذکر کے علاوہ کوئی چیـز باقی نہیں رہتی-

📚 #مسند_احمد :9626(صحیح)
 #رسولﷺکینصیحتیں

Post a Comment

0 Comments