Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

ایک باطــل عقیــدے کی تـــردید


​​​​​​​​​​​​📗کتاب::جـــــنت کا بیـــان​​​​​​​​​​
​​​​​​​​​
┄┅════❁♥❁════┅┄
💥🧠 ایک باطــل عقیــدے کی تـــردید ::

   💫حصـــہ اوّل💫

🔥بعض لوگ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ بزرگان دین اور اولیاء کرام چونکہ اللہ کے ہاں بلند مرتبہ ہوتے ہیں اللہ کے محبوب اور پیارے ہوتے ہیں لہٰذا ان کا واسطہ اور وسیلہ پکڑنے سے یا ان کے ہاتھ میں ہاتھ دینے سے ہم بھی ان کے ساتھ سیدھے جنت میں داخل ہوجائیں گے

🔥اپنے اس عقیدے کے حق میں افسران بالا کی مثالیں بھی دی جاتی ہیں مثلاََ اگر کسی نے وزیر یا گورنر تک پہنچنا ہو تو اسے وزیر یا گورنر کے کسی عزیز اور محب کی سفارش تلاش کرنی پڑ تی ہے اسی طرح اللہ تعالی کے حضور بخشش اور نجات کے لئے بھی واسطہ اور وسیلہ پکڑنا ضروری ہے بعض ”بزرگ “خود بھی یہ دعوٰی کرنے ہیں کہ جو ہم سے وابستہ ہو گیا وہ سیدھا جنت میں پہنچ گیا اور اس کے لئے بھی اسی قسم کی دنیا وی مثالیں دی جاتی ہیں  

💫مثلاََ انجن کے پیچھے لگے ہوئے گاڑی کے ڈبے بھی وہی پہنچتے ہیں جہاں انجن پہنچتا ہے وغیرہ 

💫کسی نبی ،ولی یا اللہ کے نیک اور صالح بندے کے دامن سے وابستگی جــنت میں داخل ہونے کے لیے کافی ہے آئیے اس سوال کا جواب کتاب و سنت کی روشنی میں تلاش کرتے ہیں 

📖قرآن مجید میں اس بات کی طرف بار بار توجہ دلائی گئی ہے کہ قیامت کے روز سارے لوگ تنہا تنہا اللہ کی عدالت میں حساب دینے کے لئے حاضر ہوں گے کسی کے ساتھ نہ مال و دولت ہو گا نہ آل اولاد نہ ہی کسی کے سا تھ کوئی نبی ،ولی یا حضرت صاحب ہوں گے

⚜ارشاد باری تعالیٰ ہے

🍃وَّ نَرِثُہٗ  مَا یَقُوۡلُ وَ یَاۡتِیۡنَا  فَرۡدًا
﴿۸۰:سورہ مریم﴾

🕯💥اور جـــن سہاروں (مال اور اولاد) کا یہ حــوالہ دے رہا ہے، اس کے وارث ہم ہوں گے، اور یہ ہمارے پاس تن تنہا آئے گا
 
⚜ایک دوسری جگہ ارشاد باری تعالیٰ ہے 
🍃وَکُلُّہُمۡ  اٰتِیۡہِ  یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ فَرۡدًا
﴿۹۵:سورہ مریم﴾

🔥اور قیامت کے دن میں سے ایک ایک شخـص اس کے پاس اکیلا آئے گا
 
🔥(پھر قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ان سے کہے گا کہ) تم ہمارے پاس اسی طرح تن تنہا آگئے ہو جیسے ہم نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا تھا، اور جو کچھ ہم نے تمہیں بخشا تھا وہ سب اپنے پیچھے چھوڑ آئے ہو، اور ہمیں تو تمہارے وہ سفارشی کہیں نظر نہیں آرہے جن کے بارے میں تمہارا دعوی تھا کہ وہ تمہارے معاملات طے کرنے میں (ہمارے ساتھ) شریک ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کے ساتھ تمہارے سارے تعلقات ٹوٹ چکے ہیں اور جن (دیوتاؤں) کے بارے میں تمہیں بڑا زعم تھا وہ سب تم سے گم ہو کر رہ گئے ہیں﴿۹۴:سورہ الانعام﴾
 
⚜آیت میں اللہ کریم نے تین باتیں بڑی وضاحت سے ارشا د فرمادی ہیں::

1⃣۔قیامت کے روز تمام لوگ حساب و کتاب دینے کے لئے تنہا تنہا اللہ کی عدالت میں حاضر ہوں گے

2⃣قیامت کے روز اپنے بزرگوں ،ولیوں ،پیروں اور فقیروں پر بھروسہ کرنے والوں کو جتلایا جائے گا کہ دیکھ کو آج وہ تمہیں کہیں نظر تک نہیں آرہے

3⃣اپنے بزرگوں،ولیوں اور پیروں کا دم بھرنے والے ان سے رابطہ کرنا چاہیں گے لیکن خواہش کے باوجود ان کا اپنے بزرگوں ،ولیوں یا پیروں سے کسی قسم کا رابطہ ممکن نہیں ہوگا
═════════════𖣔
💐دلائل و براہیـــن سے مزیـــن خوبصـــورت سلســـلہ خود پڑھیـــئے عمـــل کیجیــئے اور اپنے پیــــاروں کو سینـــڈ کیجیـــئے

Post a Comment

0 Comments