Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

اپنے بچوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں سلام کہلوائیں اور اس کی عادت ڈالیں


🌹 - |[ اپنے بچوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں سلام کہلوائیں اور اس کی عادت ڈالیں ... ]|

👈 یسار کہتے ہیں میں ثابت بنانی کے ساتھ جا رہا تھا، وہ بچوں کے پاس سے گزرے تو انہیں سلام کیا،
 ثابت نے (اپنا واقعہ بیان کرتے ہوئے) کہا: 
میں انس رضي الله عنه کے ساتھ (جا رہا) تھا وہ بچوں کے پاس سے گزرے تو انہوں نے سلام کیا، 
پھر انس رضي الله عنه نے (اپنا واقعہ بیان کرتے ہوئے) کہا :

 ❐ ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم کے ساتھ تھا، آپ بچوں کے پاس سے گزرے تو انہیں سلام کیا.“

👈 بچوں کو سلام کرنے کے کئی فائدے : 
 ➀ سلام کرنے والے میں تواضع کا اظہار ہوتا ہے۔
 ➁ بچوں کو اسلامی آداب سے آگاہی ہوتی ہے۔
 ➂ سلام سے ان کی دلجوئی بھی ہوتی ہے۔
 ➃ ان کے سامنے سلام کی اہمیت و فضیلت واضح ہوتی ہے۔
 ➄ وہ اس سے باخبر ہوتے ہیں کہ یہ سنت رسول ﷺ ہے جس پر عمل کرنا بہت اہم ہے۔

🗒️ - |[ سنن الترمذي : ٢٦٩٦، صحيح ]|

👈 فقيه الأمة، شیخ محمد بن صالح العثيمين رحمه الله تعالى فرماتے ہیں :

"بچـے ســـلام کرنے کو پسند کرتے ہیں، اور اس سے خوش ہوتے ہیں، اور کبھی کبھی تو وہ اس سلام کرنے والے کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں، پس ہم پر یہ ضروری ہے کہ جب بھی ہم بچــوں کے پاس سے گزریں جب وہ بازار میں کھیل رہے ہو یا بیٹھے ہوئے کچھ خرید رہے یا بیچ رہے ہو، یا ایسا کچھ بھی کر رہے ہو ، تو ہم ان پر ســـلام کریں۔"

🗒️ - |[ شرح رياض الصالحين : ٤١٨/٤ ]|
​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​══════════════𖣔
💐

Post a Comment

0 Comments