Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

نبیﷺ کو انبیاء کا دیکھایا جانا // حـــــــدیثِ رســـولﷺ


       📚حـــــــدیثِ رســـولﷺ🌴


✒️نبیﷺ کو انبیاء کا دیکھایا جانا 


🌴سیـدنا ابن عباس رضی اللہ عنھما بیان کرتے ہیں ، ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مکے اور مدینے کے درمیان سفر کیا ، ہم ایک وادی سے گزرے تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ یہ کون سی وادی ہے ؟‘‘ انہوں نے عرض کیا ، وادی ازرق ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ گویا میں موسی علیہ السلام کو دیکھ رہا ہوں ۔‘‘ آپ نے ان کے رنگ اور ان کے بالوں کے متعلق کچھ بتایا ، اور بتایا کہ ’’ وہ اپنی دونوں انگلیاں اپنے کانوں میں رکھے ہوئے تھے ، وہ تلبیہ کے ذریعے اللہ سے تضرع(گڑگڑاتے دعا) کرتے ہوئے اس وادی سے گزر رہے ہیں ۔‘‘راوی بیان کرتے ہیں ، پھر ہم نے سفر کیا اور ہم گھاٹی پر پہنچے تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ یہ کون سی گھاٹی ہے ؟‘‘ انہوں نے عرض کیا ، ہرشی یا لفت ۔ فرمایا :’’ گویا میں یونس علیہ السلام کو سرخ اونٹنی پر سوار دیکھ رہا ہوں ، انہوں نے اونی جبہ پہنا ہوا ہے ، اور ان کی اونٹنی کی مہار کھجور کی شاخوں سے بنی ہوئی ہے ، اور وہ بھی تلبیہ کہتے ہوئے اس وادی سے گزر رہے ہیں ۔‘‘ 


📚 #مشکاة_المصابیح:5717(صحیح)

🔍 #انبیاءکرام کا بیان

─━•<☆⊰✿❣✿⊱☆>•━─ 

Post a Comment

0 Comments