Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

جـــــنت کا بیـــان​​​​​​​​​​​​​ // مــــردِ مـــومن ہـــوشیار // صدقہ دینے سے مال کم نہیں ہوتا(مسلم)


​​​​​​​​​​​​​​​📗کتاب::جـــــنت کا بیـــان​​​​​​​​​​​​​

​​​​​​​​​​​​📝مولف::(اقـــبال کیــلانی حــفظہ اللہ)​​​​​​​​​​​​​​​


​​​​​​​​​​​​​​​🌹💚ســـــلســـــلہ:: ㉒ 


┄┅════❁♥❁════┅┄

​​ ❣مــــردِ مـــومن ہـــوشیار ::❣​​


💫حصــہ ســـوم💫


🌷💰رسول اکرم ﷺ کا ارشاد مبارک ہے صدقہ دینے سے مال کم نہیں ہوتا(مسلم) 


🌹💰یعنی بظاہر مال کم ہونے کے باوجود اللہ تعالیٰ اس میں برکت ڈال دیتا ہے کہ چند صد کی رقم سے ہزاروں کی ضروریات پوری ہو جاتی ہیں لیکن شیطان ظاہری اعداد و شمار کرکے ہمیں بتلاتا ہے کہ ہزار(1000) روپے میں اگر سو روپے نکال دیئے جائیں تو باقی نو سو(900) روپے بچ جاتے ہیں مال بڑھے گا کیسے⁉ یہ تو کم ہو گا 


🏘💰🔥تمہا رے گھر کے وسیع اخراجات ،بال بچوں کی تعلیم ، بیماریوں اور دیگر ضروریات کی اتنی طویل فہرست کیسے پوری ہو گی⁉۔


🕯حضرت انسان اپنے ”سچے خیرخواہ “ کے فریب میں آجاتا ہے اور یوں

 🔥ابلیس بنی آدم کے لئے 

🌳جـــــنت سے محرومی کا سامان مہیا کر دیتا ہے ۔


🌴اللہ تعالیٰ کا ارشاد مبارک ہے ”میں سود سے مال گھٹاتا ہوں “ (سورہ بقرہ: ۲۷۶) 


🕯🔥یعنی ظاہری اعداد وشمار کے حساب سے سود کا مال خواہ کتنا ہی زیادہ کیوں نہ ہو ۔اللہ تعالیٰ اس سے برکت ختم کردیتے ہیں لاکھوں اور کروڑوں کا سرمایہ پانی کی طرح بہہ کر سینکڑوں کی ضروریات بھی پوری نہیں کر پاتا ۔سود سے نہ انسان کی آنکھ بھرتی ہے نہ پیٹ بھرتا ہے نہ ہی عمر بھر ضرورتیں پوری ہوتی ہیں بلکہ ایک مستقل ہوس لگی رہتی ہے جو انسان کو باﺅ لا کردیتی ہے نہ دن کو چین نہ رات کا سکون 


👹💰لیکن پھر بھی ابلیس ظاہری اعداد وشمار کرکے انسان کو اطمینان دلاتا ہے کہ ہزار(1000) روپے پر ایک سو(100) سود آئے گا تو ایک لاکھ روپے میں دس ہزار کا اضافہ ہوجائے گا ۔ اگر دس لاکھ روپے بینک میں جمع کروادیئے جائیں تو گھر بیٹھے ہرماہ ایک لاکھ روپے ملتے رہیں گے ،نہ محنت نہ مشقت اور سرمایہ بھی محفوظ ،تمہارے مرنے کے بعد تمہاری آل اولاد بھی آرام سے زندگی بسر کرتی رہے گی مال میں اضافہ ،آرام دہ زندگی اور اہل وعیال کی محبت کے دلفریب دلائل غالب آجاتے ہیں اور یوں حضرت انسان ابلیس کے فریب میں آکر اپنے لئے خود جنت سے محرومی کا سامان پیدا کر لیتا ہے


🌴ارشاد نبویﷺ ہے::


🔥(کسی بھی ذریعہ سے حاصل ہونے والے ) حـــرام مال سے پلا ہوا جــــسم آگ سب سے پہلے جلائے گی(طبرانی) 


💰🔥وہ آگ جس کا ایک لمحہ دنیا کی ساری نعمتوں اور سارے عیش و آرام کو بھلا دینے کے لئے کافی ہے۔ 


🔥👕آگ کا لباس ،🛏🔥آگ کا اوڑھنـــا ،آگ کا بچـــھونا ،🔥⛺آگ کا سائبان ،🔥⛱آگ کی چھتـــریاں ،🚰🔥پینے کے لئے کھولتا ہوا پانی اور کـــھانے کے لئے 🌵زہــــریلا کانٹے دار تھوہــــر ،🔥آگ میں ہونے والے سانپ اور بچــــھو🐍🦂


🔥👹👈🏻لیکن معاشرے میں معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ،آرام دہ زندگی بسر کرنے ،اولاد کو انگریزی سکولوں میں تعلیم دلوانے ،ایک دوسرے کے مقابلے میں بڑا بننے ،دنیاوی جاہ و حشمت حاصل کرنے ، جھوٹی انا ،جھوٹی عزت اور جھوٹا وقار قائم کرنے کے تصور کو ابلیس ملعون نے اس قدر دلفریب بنا دیا ہے کہ اللہ کے رسولﷺ کی تنبیہ مغلوب اور ابلیس کا فریب غالب ہے لاحولہ ولا قوتہ الا باللہ- 

Post a Comment

0 Comments