Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

مـــردِ مـــومن ہــوشیار // جـــــنت کا بیـــان


​​​​​​​​​​​​​​​📗کتاب::جـــــنت کا بیـــان​​​​​​​​​​​

 

*​​​​​​​​​​​​​​​🌹💚ســــــلســــــلہ نمبـــر:: ㉑ *


┄┅════❁♥❁════┅┄

​​❣ مـــردِ مـــومن ہــوشیار ::​​❣


💫حصـــہ دوّم💫


🌏💥دنیا کی اس عارضی زندگی کے مقابلے میں آخـــرت کی مستقل اور طویل زندگی کو رسول اکرم ﷺ نے یوں سمجھایا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی انگلی سمندر 🌊میں ڈال کر نکالے تو اس کی انگلی کے ساتھ لگا ہوا پانی💧 "🌏دنیا" کی زندگی سمجھو اور پورا سمندر "🌳آخــــرت" کی زندگی(مسلم)


◾اگر ہم اس میں مثال کو اعداد و شمار کی زبان میں سمجھنا چاہیں تو یوں سمجھ سکتے ہیں کہ:


💞رسول اکرم ﷺ کے ارشاد مبارک کے مطابق امت محمدیہ کی اوسط عمر ساٹھ(60) اور ستر(70) سال کے درمیا ن ہو گی 


📝اس ارشاد کے مطابق دنیا میں انسان زیادہ سے زیادہ زندگی ستر سال تصور کر لیجیئے او ر دنیا کے اعداد شمار میں سب سے آخری عدد ۔وہ سکون۔کو آخرت کی طویل زندگی تصور کر لیجیئے دونوں کا تقابل کیا جائے تو👇🏼


🌏 دنیا میں ستر سال0⃣7⃣ بسر کرنے والے والا شخص دنیا کے ہر سیکنڈ کے بدلے آخـــرت میں *👈🏼ایک کروڑ  لاکھ13 ,24 ہزار 9 سو سال زندگی بسر کرے گا 


🕯💥خواہ جنت کی نعمتوں میں خواہ جہنم کی آگ میں ( یاد رہے دنیا اور آخرت کی زندگی کا یہ تناسب بھی محض فرضی ہے حقیقی نہیں ) غور فرمائیے کہ ہمیں اپنی صلاحیت ،اپنا سرمایہ اور اپنا ایک سیکنڈ اپنا وقت کی زندگی کو بہتر بنانے اور سنوارنے میں صرف کرنا چاہیے ؟ لیکن ابلیس نے صرف ایک سیکنڈ کی زندگی کو ہمارے لئے اس قدر دلفریب اور خوشنما بنادیا ہے کہ ہم کروڑ سالہ طویل ز ندگی کی ابدی نعمتوں سے غافل اور سیکنڈ کی مختصراََ زندگی کی عارضی رنگینوں میں بری طرح مہنمک اور جذب ہیں اور یوں شیطان کے دھوکے اور فریب میں آکر جنت سے محرومی کا سامان پیداکر رہے ہیں 


🌏🔥دنیا کی عارضی زندگی میں انہماک اور آخرت کی طویل زندگی سے غفلت کا مشاہدہ قدم قدم پر ہماری زندگیوں میں کیا جاسکتا ہے


🕌✌🏻رسول اکرمﷺ کا ارشاد مبارک (نماز فجر کی دو رکعت (سنت موکدہ )دنیا اور اس میں جو کچھ ہے اس سے بہتر ہیں(ترمذی)


🧠📌غور فرمائیے دنیا و مافیہا کی دولت میں امریکہ ۔یورپ ۔ایشیا ءاور باقی ساری مملکتوں کے خزانے شامل ہیں ،زمین کے پوشیدہ خزانے بھی ”مافیہا “میں شامل ہیں ۔ان خزانوں کے علاوہ انسان کی رغبت کی ہر چیز جس کا تصور کر سکتا ہے ”مافیہا “ میں شامل ہے لیکن ان دو سنتوں کو وقت پر ادا کرنے کے لئے ⁉کتنے مسلمان اذان فجر کے ساتھ اٹھتے ہیں ؟ 


🌤جب کہ دنیا کمانے کے لئے کتنے لوگ ایسے ہیں جو اذان فجر سے بھی پہلے اٹھ جاتے ہیں


🌏💰کتنے تاجر ایسے ہیں جو اپنے کا روبار کے لئے ساری رات جاگتے ہیں


🌾کتنے کسان ایسے ہیں جو اپنی زمینوں میں حل چلانے کے لئے ساری ساری رات مشقت اٹھاتے ہیں 


🌌📚کنتے طالب علم ایسے ہیں جو بہتر مستقبل کی امید میں ساری ساری رات پڑ ھائی میں گزار دیتے ہیں۔


🕌⁉لیکن نماز ِفجر کی دو رکعت کی توفیق کتنے لوگوں کو نصیب ہو تی ہے؟


🌏🔥دنیا کی حرص اور خوشنما امیدوں کے فریب نے ہمیں آخرت کی ابدی اور نعمتوں بھری جنت سے محروم کر رکھا ہے

═════════════𖣔

💐دلائل و براہیـــن سے مزیـــن خوبصـــورت سلســـلہ خود پڑھیـــئے عمـــل کیجیــئے اور اپنے پیــــاروں کو سینـــڈ کیجیـــئے 

Post a Comment

0 Comments