Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

دعا کرانے اور متبرک مقامات کی زیارت کرنے کا بیان​


📚 حـــــــدیثِ رســـولﷺ🌴


📚(45) اہلِ خیر کی زیارت ان کی ہم نشینی ، ان کی صحبت و محبت ، ان سے ملاقات کرکے ان سے دعا کرانے اور متبرک مقامات کی زیارت کرنے کا بیان​

🌴سیــدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: 

⛺ ''ایک آدمی کسی دور بستی میں اپنے بھائی کی زیارت کے لیے گیا تو اللہ تعالیٰ نے اس کی راہ میں ایک فرشتے کو بٹھا دیا، جب وہ اس کے پاس پہنچا تو اس نے پوچھا تم کہاں جانا چاہتے ہو؟ اس نے کہا: میں اس بستی میں اپنے بھائی کے پاس جارہا ہوں ۔ 

✨فرشتے نے پوچھا: کیا اس کا تم پر کوئی احسان ہے جس وجہ سے تم یہ تکلف کررہے ہو؟ اس نے کہا: نہیں، ایسی تو کوئی بات نہیں، میں تو صرف اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کے لیے اس سے محبت کرتا ہوں اور کوئی غرض نہیں۔ 

💖•• فرشتے نے کہا: میں اللہ تعالیٰ کا قاصد ہوں، یقیناً اللہ تعالیٰ بھی تم سے ایسے ہی محـــبت کرتا ہے۔ جس طرح تم اُس سے محـــبت کرتے ہو۔''

📚 [ صحیح مسلم ،کتاب البر والصلة والادب: ٢٥٦٧]
📖 رياض الصالحين : ٣٦١

Post a Comment

0 Comments