Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

بسم اللہ" سوائے سورہ توبہ کے ہر سورہ کی ابتدائی آیت ہے

┄┅════❁﷽❁════┅┄
         *📚حــــــدیثِ رســـولﷺ🌴*

*✒ان لوگوں کی دلیل جن کے نزدیک "بسم اللہ" سوائے سورہ توبہ کے ہر سورہ کی ابتدائی آیت ہے*

🌷سیّدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌سے روایت کی ،کہا :ایک روز رســـول اللہﷺ ہمارے درمیان تھے جب اسی اثناء میں آپ کچھ دیر کے لیے نیند جیسی کیفیت  میں چلے گئے ، پھر آپ نے مسکراتے ہوئے اپنا سر اٹھایا تو ہم نے کہا :  اللہ کے رسول! آپ کس بات پر ہنسے؟ 

🎋 آپ ﷺ نے فرمایا : ابھی مجھ پر ایک سورت نازل کی گئی ہے پھر آپ نے پڑھا : *﴿ بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ۝  إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ۝ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ۝  إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ۝﴾*  

"بلاشبہ ہم نے آپ کو کوثر عطا کی ۔پس آپ اپنے رب کے لیے نماز پڑھیں اور قربانی کریں ،  یقیناً آپ کا دشمن ہی جڑ کٹا ہے"

❓پھر آپ نے کہا :کیا تم جانتے ہو کوثر کیا ہے؟ہم نے کہا :اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں ۔ 

*💦آپ نے فرمایا :وہ ایک نہر ہے جس کا میرے رب عزوجل نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے ،  اس پر بہت بھلائی ہے اور وہ ایک حوض ہے جس پر قیامت کے دن میری امت پانی پینے کےلیے آئے گی ،اس کے برتن ستاروں کی تعداد میں ہیں ۔  ان میں سے ایک شخص کو کھینچ لیا جائے گا تو میں عرض کروں گا :  اے میرے رب! یہ میری امت سے ہے ۔ تو وہ فرمائے گا :  آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد کیا نئی باتیں نکالیں.*

📚 #صحیح_مسلم : 894
🔍 #نماز_کا_بیان
     ─━•<☆⊰✿❣✿⊱☆>•━─

Post a Comment

0 Comments