Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

ا؏ــمــال ایسے کہ فـرشتـے نازل ہوں

┄┅════❁﷽❁════┅┄

*📒 ا؏ــمــال ایسے کہ فـرشتـے نازل ہوں*

•┈┈•••○○❁🌟❁○○•••┈┈•

 ‏‏‏‏‏راہ خیـر میں خرچ کرنے والوں کے لیے فرشتـوں کا نزول
 
💫 سیدنا ابو ہریرہ رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں
❤️ نبی کریم ﷺ  نے فرمایا : 
*"کوئی دن ایسا نہیں جس میں بندے صبح کرتے ہیں مگر دو فرشتے نازل ہوتے ہیں ،ان میں سے ایک (دعا کرتے ہوئے )کہتا ہے "اے الله! خرچ کرنے والے کو بدل عطاء فرما-" اور دوسرا (بد دعا کرتے ہوئے) کہتا ہے "اے الله! روکنے والے (الله کی راہ میں خرچ نہ کرنے والے ) کے نصیب میں تباہی کر -"*
📒[صحیح البخاری :کتاب الزکاة : ١٤٤٢]

💫سیدنا ابو الدرداء رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ 
❤️رسول الله ﷺ نے فرمایا : 
*"ہر روز طلوع آفتاب کے وقت اس کے دونوں جانب دو فرشتے بھیجے جاتے ہیں اور وہ دونوں بلند آواز میں پکارتے ہیں جسے جن و انس کے علاوہ سارے زمین والے سنتے ہیں : اے لوگو! اپنے ربّ کی طرف آؤ ،کفایت کرنے والا تھوڑا (مال ) غافل کرنے والے زیادہ (مال) سے بہتر ہے -" اور غروب آفتاب کے وقت اس کی دونوں جانب دو فرشتے بھیجے جاتے ہیں اور وہ دونوں بلند آواز میں پکارتے ہیں ،جسے جن و انس کے علاوہ سارے زمین والے سنتے ہیں "اے الله! خرچ کر ے والے کو بدل عطاء فرما اور روکنے والے کے نصیب میں تباہی کر -"*
📒 [ مسند احمد : ٥/ ١٩٥ ]

*(16)•• ☜ ‏‏‏‏‏قطع تعلقی کے باوجود صلہ رحمی کرنے والے پر فرشتے کا نزول*

💫سیدنا ابوہریرہ رضی الله عنه سے روایت ہے کہ 
ایک شخص نے عرض کی :
اے الله کے رسول ﷺ ! میرے کچھ رشتہ دار ایسے ہیں کہ میں ان سے تعلق جوڑتا ہوں اور وہ مجھ  سے تعلق توڑتے ہیں ،میں ان سے حسن سلوک کرتا ہوں اور وہ میرے ساتھ برا سلوک کرتے ہیں ،میں ان کے ساتھ تحمل و بردباری کامظاہرہ  کرتا ہوں اور وہ میرے ساتھ نادانی سے پیش آتے ہیں-"
❤️ آپﷺ نے فرمایا 
*"اگر ایسا ہی ہے جیسا کہ تونے کہا ہے تو توُ گویا ان کے منہ میں گرم راکھ ڈال رہا ہے،ان کے مقابلے میں تیرے ساتھ ہمیشہ الله کی طرف سے ایک مدد گار رہے گا ،جب تک کہ تیرا رویہ ایسا رہے گا-"*
📒[ صحیح مسلم، کتاب البر والصلة: ٢٥٥٨]

💫نیز فرمایا: 
*"جو شخص اپنی روزی  میں فراخی اور عمر میں اضافہ چاہتا ہے تووہ صلہ رحمی کرے-"*
📒[ صحیح البخاری، کتاب الادب: ٥٩٨٥]
═════════════𖣔
  

Post a Comment

0 Comments