📚حـــــــدیثِ رســـولﷺ🌴
✒️سیـدنا داوٴد علیہ السلام کا انصاف
🌴سیـدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا :
⚖️ ’’ دو عورتیں تھیں ان کے ساتھ ان کے بیٹے بھی تھے ، بھیڑیا آیا اور وہ ان میں سے ایک کے بیٹے کو لے گیا ، ایک نے اپنی ساتھ والی سے کہا : وہ تو تیرے بیٹے کو لے کر گیا ہے ، اور دوسری نے کہا : (نہیں) وہ تیرے بیٹے کو لے کر گیا ہے ، چنانچہ وہ دونوں داؤد ؑ کے پاس مقدمہ لے گئیں تو انہوں نے بڑی کے حق میں فیصلہ کر دیا ، پھر وہ دونوں سلیمان بن داؤد ؑ کے پاس سے گزریں اور انہوں نے پورا واقعہ بیان کیا تو انہوں نے فرمایا : مجھے چھری دو میں اسے ٹکڑے کر کے تم دونوں کے درمیان تقسیم کر دیتا ہوں ، چھوٹی نے کہا : اللہ آپ پر رحم فرمائے ، ایسے نہ کریں وہ اسی کا بیٹا ہے ، انہوں نے اس کے متعلق چھوٹی کے حق میں فیصلہ کر دیا(کیونکہ ایک ماں ہی اپنے بچے کے حق میں بہتر چاہے گی)۔‘‘
📚 #مشکاة_المصابیح:5719(صحیح)
🔍 #انبیاءکرام کابیان
─━•<☆⊰✿❣✿⊱☆>•━─
0 Comments