💗•♡•• لوگوں کی ایذاء پر صبــر کرنے والا حقیـقی مومن
👈 رسول الله ﷺ نے فرمایا :
« وہ مومن جو لوگوں سے مل جل کر رہتا ہے، اور ان کی ایذاء پر صبر کرتا ہے، تو اس کا ثواب اس مومن سے زیادہ ہے جو لوگوں سے الگ تھلگ رہتا ہے، اور ان کی ایذاء رسانی پر صبر نہیں کرتا ہے ».
📝 [ سنن ابن ماجة : ٤٠٣٢ ]
👈 « ایک شخص نے عرض کی : اے اللہ کے رسول ! میرے بعض رشتہ دار ایسے ہیں میں اُن سے تعلق جوڑتا ہوں مگر وہ مجھ سے تعلق توڑتے ہیں ، میں اُن کے ساتھ نیکی کرتا ہوں اور وہ میرے ساتھ بُرائی کرتے ہیں ، میں بردباری کے ساتھ اُن سے درگزر کرتا ہوں اور وہ میرے ساتھ جہالت کا سلوک کرتے ہیں ،آپ نے فرمایا :اگر تم ایسے ہی ہو جیسے تم نے کہا ہے تو تم ان کو جلتی راکھ کھلا رہے ہو اور جب تک تم اس روش پر رہو گے ،ان کے مقابلے میں اللہ کی طرف سے ہمیشہ ایک مددگار تمہارے ساتھ رہے گا ».
📝 [ صحیح مسلم : ٦٥٢٥ ]
👈 شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
« جب تم کسی ایسے شخص کو دیکھو کہ لوگ اُسے تکلیف دیں تو وہ لوگوں کے بارے میں بُرا بھلا کہنا شروع کردے، اور اپنے نفس کی طرف نظر نا دوڑائے اُسے ملامت نا کرے، نہ استغفار کرے، تو جان لو ایسے بندے کی مصیبت حقیقی مصیبت ہے، اور اگر وہ استغفار کرے، اور کہے کہ سب میرے گناہوں کے سبب ہورہا ہے تو یہ سب اسکے حق میں ایک نعمت ثابت ہوا ».
📝 [ جامع المسائل : ١٦٩ / ١ ]
─━•<☆⊰✿❣✿⊱☆>•━─
0 Comments