Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

معاشی پریشانیوں کا بہترین حل

 معاشی پریشانیوں کا بہترین حل 


آج کے دور میں کونسا ایسا شخص ہے جو معاش کو لے کر پریشان نہیں ہے جس آدمی سے پوچھ لیں پہلا سوال یہی ہے کہ ہم روزگار کی وجہ سے پریشان ہیں.  آپ اس بات کا اندازہ اس سے لگا سکتے ہیں کہ ایک ریڑھی بان سے لے بڑے سے بڑے تاجر تک اپنے مال کو لے کر اطمینان میں نہیں ہے.  ایسا نہیں.کہ کوئی یہ کہے کہ وہ رات کو بھوکا سوتا ہے مگر ایک ایسا شکوہ زبان زد عام ہے کہ مال میں برکت نہیں اگر آتا ہے تو خرچ کا پتہ نہیں چلتا کہ وہ کہاں گیا . دوستو اور صاحب نظر احباب اس بات کا بہت باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوگا کہ ہمارے اموال میں بہت سارا حصہ یا تو سود کا شامل ہے یا پھر دو نمبر طریقے سے مال جمع کیا ہوا ہے.  میرے پاس ایک چاول کا تاجر آیا کہنے لگا میں 15 سال سے چاول کا کاروبار کر رہا ہوں مگر ابھی تک مقروض ہوں میرا قرضہ نہیں اتر رہا آپ دعا فر ما دیں . میں ایک دم حیران ہوا کہ آپ 15 سال سے چاول کا کاروبار کر رہے ہیں آپکو اللہ کریم نے مال سے نوازا ہے مگر قرضہ . میرا سوالیہ نظروں سے پوچھنے پر وہ شخص رونے لگا . اور کہنے لگا میں نے اللہ سے جنگ شروع کر رکھی ہے میں.کیسے جیت سکتا ہوں.  سوال کرنے پر بتایا کہ ایک بینک سے سود پر قرض لیا تھا ابھی تک اتار رہا ہوں.  اسی طرح ایک لاکھ روپے سود پر ایک اور شخص نے قرض لیا سود اتار رہا ہے اصل رقم وہیں کی وہیں ہے

 سوال یہ نہیں کہ بزنس اور معاش کے لئے آپ کو اربوں لاکھوں ہزاروں چاہئیں . آپکو روزگار کے لئے اخلاص  اور کسی بھی قسم کے حرام مال سے پاک مال چاہئے آپکو بہترین ٹیم چاہئے آپکے مال میں برکت نہ ہو کہیں . آج میں ایسے لوگوں کو بھی جانتا ہوں کہ بینک والے انکے پیچھے پیچھے ہیں. کہ ہم آپ کے ساتھ بزنس کرنا چاہتے ہیں مگر اس لئے کہ بینک کاری میں سود کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا اس لئے ذاتی نقصانات کو برداشت کر لیا جائے مگر ایسا مال جس میں شک ہو اسے خود سے دور کر لیا جائے.  آپ احباب بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کریں خود کو کسی بھی طرح کے سود سے پاک رکھیں اللہ آپکے اموال میں برکت عطا فرمائے گا 

اور دوسری بات 

سورہ الملک 

اور سورہ الواقعہ 

اور سورہ الضحی پڑھیں اللہ کے فضل سے آپکے اموال میں برکت آنی شروع ہو جائے گی اور بہت ساری ایسی مسنون دعائیں ہیں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے.ہمیں بتائیں ہیں انہیں پڑھنا شروع کریں . جیسا کہ ایک دعا جس کے متعلق بتایا گیا کہ احد پہاڑ کے برابر بھی اگر قرض ہو تو اللہ کریم اسے اتارنے میں ہماری مدد کرے گا.  وہ دعا 


اللهم أكفني بحلالك عن حرامك وأغنني بفضلك عم من سواك


اللہ کریم ہمارے حال پر رحم فرمائے اور ہمیں مایوسی اور نا امیدی سے محفوظ فرمائے

Post a Comment

0 Comments