Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

اہلِ خیر کی زیارت ان کی ہم نشینی ، ان کی صحبت و محبت ، ان سے ملاقات کرکے ان سے دعا کرانے اور متبرک مقامات کی زیارت کرنے کا بیان


📚 حـــــــدیثِ رســـولﷺ🌴


📚(45) اہلِ خیر کی زیارت ان کی ہم نشینی ، ان کی صحبت و محبت ، ان سے ملاقات کرکے ان سے دعا کرانے اور متبرک مقامات کی زیارت کرنے کا بیان​

🌴سیــدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
 نبی ﷺ کی وفات کے بعد سیـدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیـدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ سیـدہ ام ایمن رضی اللہ عنھا کے پاس جانے کے لیے ہمارے ساتھ چلیں، ہم بھی ان کی زیارت کریں جس طرح 
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
 ان کی زیارت کیا کرتے تھے۔ پس جب دونوں ان کے پاس پہنچے تو وہ رو پڑیں، 

🤍 انہوں نے ان سے کہا کہ آپ کیوں روتی ہیں؟ 
کیا آپ نہیں جانتیں کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں جو کچھ ہے 
وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بہتر ہے؟
 ام ایمن نے جواب دیا: 

💧"میں اس لیے نہیں روتی کہ مجھے علم نہیں کہ اللہ کے ہاں جو ہے وہ رسول اللہ ﷺ کے لیے بہتر ہے لیکن میں تو اس لیے روتی ہوں کہ آسمان سے وحی کا سلسلہ منقطع ہوگیا ہے۔" پس ام ایمن رضی اللہ عنھا (کی اس بات) نے ان دونوں کو بھی رونے پر مجبور کردیا اور وہ بھی ان کے ساتھ رونے لگے۔

📚(صحیح مسلم ، کتاب فضائل الصحابة، رقــم الحــدیث : ٢٤٥٤ )
📖 رياض الصالحين : ٣٦٠

Post a Comment

0 Comments