Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

اہلِ خیر کی زیارت ان کی ہم نشینی

 
📚 حـــــــدیثِ رســـولﷺ🌴
🌹
📚(45) اہلِ خیر کی زیارت ان کی ہم نشینی ، ان کی صحبت و محبت ، ان سے ملاقات کرکے ان سے دعا کرانے اور متبرک مقامات کی زیارت کرنے کا بیان​
🌴سیــدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ 
🌹رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: 
💖 آدمی اسی کے ساتھ ہوگا جس کے ساتھ اس کی محبت ہوگی۔'' ( ایک اور روایت میں ہے: نبیﷺ سے پوچھا گیا کہ آدمی کسی قوم سے محبت کرتا ہے لیکن وہ ان لوگوں سے ملا نہیں (یعنی ان کے ہم رتبہ نہیں)؟ آپ نے فرمایا: ''آدمی اس کے ساتھ ہوگا جس کے ساتھ اس کی محبت ہوگی۔''
📚 [ صحیح البخاری ، کتاب الادب : ٦١٧٠]
🌴سیــدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے 
💓 ایک دیہاتی نے نبیﷺ سے پوچھا قیامت کب آئے گی؟آپ نے فرمایا: ''تم نے اس کے لیے کیا تیاری کی؟'' اس نے کہا: "اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے محبت" آپ نے فرمایا: ''تم انہی کے ساتھ ہوگے جن کے ساتھ تم نے محبت کی۔''(ایک اور روایت میں ہے اس دیہاتی نے کہا: "میں نے اسکے لئے زیادہ نفلی روزے ، نمازیں ، اور زیادہ صدقہ کا اہتمام نہیں کیا لیکن میں اللہ اور رسول سے محبت رکھتا ہوں۔")
📚 [ البخاری، فضائل اصحاب النبیؐ: ٣٦٨٨]
🌴سیــدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے 
ایک آدمی
 نبیﷺ کے پاس آیا اور کہا: 
💜 "اے اللہ کے رسول! آپ اس شخص کے بارے میں کیا فرماتے ہیں جو کچھ لوگوں سے محبت کرتا ہے لیکن وہ (نیک اعمال میں) ان کے ساتھ نہیں ملا؟" آپ علیہ السلام نے فرمایا: ''آدمی ان کے ساتھ ہوگا جن سے اسے محبت ہوگی''
📚 [ صحیح البخاری ، کتاب الادب : ٦١٦٩]
📖 رياض الصالحين : ٧٠ -٦٩- ٣٦٨ 
 ─━•<☆⊰✿❣✿⊱☆>•━─


Post a Comment

0 Comments