102 Chapter - Seerat-un-Nabi
Biography of Prophet Muhammad (PBUH)
Life of Muhammad (PBUH)
سیرت خاتم الانبیاء محمد مصطفیٰ ﷺ
عنوان: طائف کا محاصرہ
ساتھ ہی حضور اکرم صلی الله علیہ وسلم نے اعلان فرمایا:
"جس شخص نے کسی مشرک کو قتل کیا ہے،اس کے ہتھیار وغیرہ اسی کے ہوں گے۔"
حنین کے میدان سے شکست کھاکر بنی ہوازن کے کچھ لوگ اوطاس کے مقام پہنچ گئے۔انہوں نے وہاں ڈیرے ڈال دیے۔آنحضرت صلی الله علیہ وسلم نے حضرت ابوعامر اشعری رضی الله عنہ کو ایک دستہ دے کر ان کی طرف روانہ فرمایا اور خود اپنے خیمے میں تشریف لے آئے۔
حضرت عائذ بن عمرو رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ غزوہ حنین میں میری پیشانی میں ایک تیر آکر لگا... خون بہہ کر میرے سینے پر گرنے لگا،نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک میری پیشانی سے پیٹ تک پھیرا۔خون اسی وقت بند ہوگیا اور میرے لیے دعا فرمائی۔آپ صلی الله علیہ وسلم کے ہاتھ کا نشان میری پیشانی پر باقی رہ گیا۔
حضرت خالد بن ولید رضی الله عنہ بھی اس جنگ میں زخمی ہوئے تھے۔آنحضرت صلی الله علیہ وسلم نے اپنا لعاب دہن ان کے زخم پر لگایا۔وہ فرماتے ہیں کہ تکلیف اسی وقت جاتی رہی۔
حنین میں مشرکوں کی شکست کے بعد بہت سے لوگ مسلمان ہوگئے۔وہ جان گئے تھے کہ رسول اللّٰہ صلی الله علیہ وسلم کو اللّٰہ تعالیٰ کی مدد حاصل ہے...
پھر آپ ﷺ نے حکم فرمایا:
"تمام قیدی اور مال غنیمت ایک جگہ جمع کردیا جائے۔"
جب یہ مال اور قیدی جمع ہوگئے تو آپ صلی الله علیہ وسلم نے یہ سب کچھ جعرانہ کے مقام پر بھیجوادیا... غزوہ طائف سے واپسی تک یہ سارا سامان وہیں رہا، یعنی اس کے بعد مسلمانوں میں تقسیم ہوا۔
پھر آنحضرت صلی الله علیہ وسلم کو معلوم ہوا کہ بنی ہوازن اور اس کا سردار مالک بن عوف شکست کھانے کے بعد طائف پہنچ گئے ہیں ۔طائف اس وقت بھی ایک بڑا شہر تھا۔
ان لوگوں نے وہاں ایک قلعہ میں پناه لے رکھی تھی۔
یہ اطلاع ملنے پر حضور اکرم صلی الله علیہ وسلم طائف کی طرف روانہ ہوئے۔آپ نے ہر اول دستہ پہلے روانہ فرمایا۔اس دستے کا سالار حضرت خالد بن ولید رضی الله عنہ کو مقرر فرمایا۔آخر یہ لشکر طائف پہنچ گیا اور اس قلعہ کے پاس جاٹھیرا جس میں مالک بن عوف اور اس کا بچا کھچا لشکر پناه لے چکا تھا۔مشرکوں نے جونہی اسلامی لشکر کو دیکھا،انہوں نے قلعہ پر سے زبردست تیراندازی کی...ان تیروں سے بہت سے مسلمان زخمی ہوگئے۔ایک تیر حضرت ابوسفیان بن حرب رضی الله عنہ کی آنکھ میں لگا۔ان کی آنکھ باہر نکل آئی۔یہ اپنی آنکھ ہتھیلی پر رکھے آنحضرت صلی الله علیہ وسلم کی خدمت میں آئے اور عرض کیا:
"اللّٰہ کے رسول!میری یہ آنکھ اللّٰہ کے راستے میں جاتی رہی۔"
آنحضرت صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
"اگر تم چاہو تو میں دعا کروں گا اور تمہاری یہ آنکھ واپس اپنی جگہ پر ٹھیک ہوجائے گی...
اگر آنکھ نہ چاہو تو پھر بدلے میں جنت ملے گی۔"
اس پر انہوں نے فرمایا:
"مجھے تو جنت ہی عزیز ہیں ۔"
یہ کہا اور آنکھ پھینک دی...
غزوہ طائف میں جو لوگ تیروں سے زخمی ہوئے تھے، ان میں سے بارہ آدمی شہادت پا گئے۔آخر آنحضرت صلی الله علیہ وسلم قلعہ کے پاس سے ہٹ کر اس جگہ آگئے جہاں اب مسجد طائف ہے۔
قلعہ کا محاصرہ جاری تھا کہ حضرت خالد بن ولید رضی الله عنہ لشکر سے آگے نکل کر آگے بڑھے اور پکارے۔
"کوئی ہے جو میرے مقابلے پر آئے۔"
ان کی للکار کے جواب میں کوئی مقابلے کے لیے نہ آیا۔قلعہ کے اوپر سے عبدیالیل نے کہا:
"ہم میں سے کوئی شخص بھی قلعہ سے اتر کر تمہارے پاس نہیں آئے گا۔ہم قلعہ بند رہیں گے،ہمارے پاس کھانے پینے کا اتنا سامان ہے کہ ہمیں برسوں کافی ہوسکتا ہے... جب تک ہمارا غلہ ختم نہیں ہوجاتا،ہم باہر نہیں آئیں گے...تم اس وقت تک ٹھر سکتے ہو تو ٹھیرے رہو۔"
محاصرے کو جب کئی دن گزر گئے تو حضرت عمر رضی الله عنہ نے آنحضرت صلی الله علیہ وسلم سے پوچھا:
"آپ طائف والوں پر فیصلہ کن حملہ کیوں نہیں فرمارہے۔"
اس کے جواب میں آنحضرت صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا۔
"ابھی مجھے طائف والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم نہیں ملا...میرا خیال ہے کہ ہم اس وقت اس شہر کو فتح نہیں کریں گے۔"
آخر جب اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے حکم نہ ملا تو حضور اکرم صلی الله علیہ وسلم نے واپسی کا حکم فرمادیا... لوگوں کو فتح کے بغیر واپس جانا اچھا نہ لگا... آنحضرت صلی الله علیہ وسلم نے ان کی ناگواری بھانپ لی چنانچہ فرمایا:
"اچھا تو پھر حملے کی تیاری کرو۔"
لوگوں نے فوراً حملے کی تیاری کی اور قلعہ پر دھاوا بول دیا...اس طرح بہت سے مسلمان زخمی ہوگئے۔اس کے بعد آپ نے پھر اعلان فرمایا:
"اب ہم انشاءاللہ روانہ ہورہے ہیں ۔"
اس مرتبہ یہ اعلان سن کر لوگ خوش ہوگئے...اور فرمابرداری کے ساتھ کوچ کی تیاری کرنے لگے۔یہ دیکھ کر آپ صلی الله علیہ وسلم ہنس پڑے...آپ کو ہنسی اس بات پر آئی کہ پہلے تو لڑنے پر تیار تھےاور واپس جانا برا محسوس کررہے تھے...اب کس قدر جلد اور خوشی سے واپس جانے کے لیے تیار ہوگئے۔
دراصل اب صحابہ کرام رضی الله عنہم نے جان لیا تھا کہ اللّٰہ کے رسول کی رائے ہی بالکل درست تھی۔
واپس روانگی کے وقت آنحضرت صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
"اللّٰہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں ۔اس کا وعدہ سچا ہے۔اس نے اپنے بندے کی مدد فرمائی...اس اکیلے نے "احزاب"کو شکست دی۔"( احزاب کا مطلب ہے وہ فوج جس میں بہت سے گروہ جمع ہوں ۔)"
کچھ آگے بڑھنے پر آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا:
"ہم لوٹنے والے ہیں ،توبہ کرنے والے ہیں اور عبادت کرنے والے ہیں اپنے پروردگار کی اور اس کی تعریفیں بیان کرتے ہیں ۔"
طائف وہ شہر تھا جہاں کے لوگوں نے ہجرت سے پہلے بھی حضور نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کو بہت ستایا تھا،لہولہان کردیا تھا مگر اس کے باوجود پہلے بھی حضور اکرم صلی الله علیہ وسلم نے بددعا نہیں کی تھی اور اب بھی آپ صلی الله علیہ وسلم طائف کے لوگوں کے لیے یہ دعا فرمائی:
"اے اللّٰہ!بنی ثقیف کو ہدایت عطا فرما اور انہیں مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمارے پاس بھیج دے۔"
اس لڑائی میں حضرت ابوبکر رضی الله عنہ کے بیٹے حضرت عبداللہ رضی الله عنہ بھی زخمی ہوئے تھے،اس زخم کے اثر سے وہ چند سال بعد حضرت ابوبکرصدیق رضی الله عنہ کی خلافت کے دور میں انتقال کرگئے۔
واپسی کے سفر میں جب آنحضرت صلی الله علیہ وسلم جعرانہ کے مقام پر پہنچنے کے لیے نشیب میں اترے تو وہاں سراقہ بن مالک ملے۔سراقہ وہ شخص ہیں کہ جب آنحضرت صلی الله علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر رضی الله عنہ کے ساتھ مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کی تو انہوں نے انعام کے لالچ میں آپ صلی الله علیہ وسلم کا تعاقب کیا تھا،نزدیک پہنچنے پر ان کے گھوڑے کے پاؤں زمین میں دھنس گئے تھے،انہوں نے معافی مانگی تو گھوڑے کے پاؤں نکل آئے،یہ پھر قتل کے ارادے سے آگے بڑھے تو پھر گھوڑے کے پاؤں دھنس گئے،تین بار ایسا ہوا،آخر انہیں عقل آگئی اور سچے دل سے معافی مانگی...پھر واپس لوٹ گئے تھے،اس وقت یہ مسلمان نہیں ہوئے تھے،لیکن انہوں نے آپ صلی الله علیہ وسلم سے کہا تھا:
"اے محمد! میں جانتا ہوں ...ایک دن ساری دنیا میں آپ کا بول بالا ہونے والا ہے...
آپ لوگوں کی جانوں کے مالک ہوں گے...اس لیے مجھے اپنی طرف سےایک تحریر لکھ دیجئے تاکہ جب آپ کی حکومت کے دور میں آپ کے پاس آؤں تو آپ میرے ساتھ عزت سے پیش آئیں ۔"
ان کی درخواست پر آپ صلی الله علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر رضی الله عنہ یا ان کے غلام عامر بن ابی فہیرہ رضی الله عنہ سے تحریر لکھوا کر انہیں دی تھی...سراقہ اب حضور اکرم صلی الله علیہ وسلم سے ملاقات کے لیے ہی آئے تھے اور جعرانہ کے مقام پر یہ ملاقات ہوگئی...اسی مقام پر مسلمان غزوہ حنین کا مال غنیمت منتقل کرچکے تھے...سراقہ بن مالک اس وقت یہ پکار رہے تھے:
"میں سراقہ بن مالک ہوں ...اور میرے پاس اللّٰہ کے رسول صلی الله علیہ وسلم کی تحریر موجود ہے۔"
اس کے الفاظ سن کر آنحضرت صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
"آج وفا،محبت اور وعدے کا دن ہے،اسے میرے قریب لاؤ۔"
صحابہ کرام نے سراقہ کو آنحضرت صلی الله علیہ وسلم کے قریب لاکھڑا کیا...آپ ان سے بہت مہربانی سے پیش آئے۔
پھر آپ صلی الله علیہ وسلم نے حنین کے مال غنیمت کا حساب لگوایا اور اس کو مسلمانوں میں تقسیم فرمایا... حنین میں جو قیدی ہاتھ لگے،ان میں آنحضرت صلی الله علیہ وسلم کی رضاعی بہن شیما بنت حلیمہ سعدیہ بھی تھیں ۔یعنی آپ کی دایہ حضرت حلیمہ سعدیہ کی بیٹی تھیں اور بچپن میں آپ کی دودھ شریک بہن تھیں ۔جب یہ گرفتار ہوئی تھیں تو صحابہ سے کہنے لگیں کہ میں تمہارے نبی کی بہن ہوں ...لیکن انہوں نے شیما کی بات پر یقین نہیں کیا تھا...
آخر انصار کی ایک جماعت انہیں آنحضرت صلی الله علیہ وسلم کی خدمت میں لے آئی۔شیما جب آپ کے سامنے آئیں تو بولیں :
"اے محمد! میں آپ کی بہن ہوں ۔"
آنحضرت صلی الله علیہ وسلم نے ان سے پوچھا:
"اس بات کا کیا ثبوت ہے۔"
جواب میں شیما بولیں :
"میرے انگوٹھے پر آپ کے کاٹنے کا نشان ہے...جب میں نے آپ کو گود میں اٹھا رکھا تھا۔"
آنحضرت صلی الله علیہ وسلم نے اس نشان کو پہچان لیا ۔پہچانتے ہی آپ کھڑے ہوگئے۔ان کے لیے اپنی چادر بچھائی اور انہیں عزت سے بٹھایا۔اس وقت آپ کی آنکھوں میں آنسو آگئے...اور فرمایا:
"تم جو کچھ مانگو گی،دیا جائے گا...جس بات کی سفارش کروگی، قبول کی جائے گی۔"
#muhammad #prophet #muhammadali #prophetmuhammad #prophetmuhammadﷺ #mobiography #biography #muhammadﷺ #muhammadiyah #autobiography #muhammadsaw #prophetic #prophets #12ozprophet #prophetsandpoets #ustadzmuhammadnuzuldzikri #nabimuhammadsaw #muhammadismyhero #islam #islamic #sunnah #muslim #muslimah #dua #alhamdulillah #islamicreminder #life #peace #quotes #loveislam#quran #alquran #hadith #quranquotes #islam #islamic #sunnah #makkah #islami #islamicpost #allah #jannah #deen #allahuakbar #subhanallah #namaz #dua #ummah #prophet #muhammad #prophetmuhammad #dawah #hajj #muslim #islamicquotes #muslimah #hijab #alhamdulillah #love #ramadan prophet muhammad,prophet muhammad story,muhammad biography,muhammad,muhammad prophet,prophet muhammad biography,prophet mohammad,prophet muhammad biography in english,last prophet muhammad movie,prophet,prophet muhammad saw,prophet muhammad life,prophet muhammad miracles,prophet muhammad movie,prophet muhammad (saw),prophet muhammad islam,prophet muhammad spouse,muhammad the last prophet,prophet muhammad children,prophet muhammad teaching,prophet muhammad qualitiesseerat-un-nabi,seerat-un-nabi hazrat muhammad saw in urdu,sirat-un-nabi,seerat un nabi,#seeratunnabi,serat un nabi,seerat un nabi saw,seerat un nabi bayan,seerat un nabi audio,seerat un nabi in urdu,seerat un nabi pashto,seerat un nabi (s.a.w),seerat,seerat un nabi complete,seerat un nabi audio urdu,seerat un nabi emotional,#seerat,seerat un nabi qari sohaib,seerat e tayyaba,rabi,siraj muneer,seerah,sunnat e rasool,seerat e rasool,seerat e tayyaba in urdu
0 Comments